تاریخ انصاراللہ (جلد 3)

by Other Authors

Page 376 of 1118

تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 376

میں مکرم شیخ مبارک احمد صاحب نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا عشق رسول“ کے موضوع پر تقریر کی۔اس کے بعد مکرم مولانا سید احمد علی شاہ صاحب نے سیرت کے موضوع پر تقریر کی۔خطبہ جمعہ: مکرم سید احمد علی شاہ صاحب نے خطبہ جمعہ دیا اور المسلم مراۃ المومن کی تشریح کی۔اجلاس عام نماز جمعہ کے بعد اجلاس عام ہوا۔جس میں مکرم سید احمد علی شاہ صاحب نے خطاب فرمایا۔اس دوران زعماء کا اجلاس ہوا۔حضور کے خطبہ کی روشنی میں ہدایات دیں۔جائزہ لیا گیا اور آئندہ کام کرنے کے طریق کے سلسلہ میں ہدایات دیں۔حاضری ایک سو سینتیس تھی۔زعماء نو تھے۔تاریخ : ۳ مارچ ۱۹۹۰ء مقام :بسکھر مختصر رپورٹ : اجلاس عاملہ امیر صاحب: اس اجلاس میں عاملہ امیر صاحب کے علاوہ زعماء کرام نے بھی شرکت کی۔مکرم شیخ مبارک احمد صاحب نے حضور کے خطبہ جمعہ فرموده ۲۴ نومبر ۱۹۸۹ ء کی روشنی میں ہدایات دیں اور دعوت الی اللہ کی طرف توجہ دلائی۔حاضری دس تھی۔مختصر رپورٹ : جلسہ سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم : بعد نماز عصر جلسہ سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم ہوا۔مکرم سید احمد علی شاہ صاحب نے سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے موضوع پر تقریر کی۔حاضری دی تھی۔تاریخ: ۲۵ فروری ۱۹۹۰ء مقام : لاٹھیا نوالہ۔کھڑریانوالہ ضلع فیصل آباد مرکزی نمائندگان : مکرم چوہدری شبیر احمد صاحب نائب صدر مجلس ، مکرم چوہدری مقصود احمد صاحب ناظم ضلع فیصل آباد، مکرم مولانامحمد اشرف صاحب ممتاز مربی سلسلہ ضلع فیصل آباد تقررپورٹ : لاٹھیا نوالہ اور کھڑریانوالہ میں اجلاس منعقد کر کے دونوں مجالس میں حسب ذیل امور کا محاسبہ کیا گیا۔ا نماز نماز با جماعت کا انتظام ہے۔حاضری پچاس فیصد سے زیادہ ہوتی ہے۔مزید تلقین کی گئی۔۲- تلاوت: پچاس فیصد تلاوت کرنے والے نکلے۔بقیہ کو تلقین کی گئی۔-٣ -7 - ماہانہ رپورٹ : دونوں مجالس با قاعدہ رپوٹس بھجواتی ہیں۔تعلیم: امتحانات میں شمولیت کو بڑھانے کی تلقین کی گئی۔-۵- دعوت الی اللہ بعض انصار حصہ لیتے ہیں مگر تنظیم سے کام نہیں ہور ہا۔مناسب ہدایات دی گئیں۔کیسٹس : حضورانور کی کیسٹیں سنانے کا انتظام لاٹھیا نوالہ میں مفقو د تھا۔مربی صاحب ضلع کو اس طرف توجہ دلائی گئی۔کھڑریانوالہ میں حضور کی کیسٹ جمعہ کے روز سنائی جاتی ہے۔تحریک جدید : دونوں مجالس کو ٹارگٹ سے آگاہ کیا گیا۔مزید وعدے لئے گئے۔معقول اضافہ ہوا۔دوره مجالس فیصل آباد ان مجالس میں مرکزی نمائندہ مکرم میاں مبارک احمد صاحب نے جائزہ لے کر ہدایات دیں۔