تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 373
اجلاس مجلس عاملہ: مکرم بشارت احمد صاحب چیمہ نے دوستوں کو تبلیغی واقعات بتا کر ہر فرد کو داعی الی اللہ بننے کی تلقین کی۔نیز بزم ارشاد کا قیام، زیارت مرکز کے لئے دوستوں کی آمادگی ، قریبی دیہات میں وفود کی روانگی کی تاکید کی اور تبلیغ کے مختلف ذرائع بتائے ، غیر از جماعت احباب کو خطوط، چائے یا فنکشن پر دعوت الی اللہ کے ذریعہ رابطہ، ان تمام امور کے بارہ میں افراد سے انفرادی وعدہ جات لینے کے لئے ناظم صاحب انصار اللہ کو تلقین کی۔حاضری پچیس تھی۔تاریخ : ۲۳ فروری ۱۹۹۰ء مقام : امیر پارک گوجرانوالہ مرکزی نمائندگان : مکرم شمیم احمد صاحب خالد مکرم مولانا دین محمد صاحب شاہد مربی سلسلہ مختصر رپورٹ تعلیمی کلاس داعیان الی اللہ ۱۰ بجے صبح کل اس منعقد ہوئی۔مکرم مولانا دین محمد شاہد نے مسائل احمدیت، وفات مسیح ناصری، مثیل مسیح کی آمد اور صداقت حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے دلائل داعیان الی اللہ کو نوٹ کرائے اور مکرم شمیم احمد خالد صاحب نے دعوت الی اللہ کے موضوع پر بات کی اور وعدے بھی لئے۔اٹھاسی پھلوں اورا یک سو چونتیس زائرین ربوہ کے وعدے ہوئے۔حاضری پچاس تھی۔جمعہ: مکرم مولا نا دین محمد صاحب شاہد نے خطبہ جمعہ دیا۔حاضری دوسو تھی۔بزم ارشاد: نماز جمعہ کے بعد بزم ارشاد ہوئی۔دعوت الی اللہ کا جائزہ لیا۔احباب نے اپنے تجربات سنائے۔ملفوظات حضرت مسیح موعود علیہ السلام سنائی گئی۔حاضری ایک سو تھی۔محفل سوال و جواب : بزم ارشاد کے بعد سوال وجواب کی محفل ہوئی۔داعیان میں لٹر پچر تقسیم کیا گیا۔حاضری ساٹھ تھی۔میٹنگ ضلعی مشاورتی کمیٹی : محفل سوال و جواب کے بعد ضلعی مشاورتی کمیٹی کے ارکان سے میٹنگ ہوئی۔دعوت الی اللہ کے سنٹر بنائے گئے۔تر گڑی، مانگٹ اونچے، مدرسہ چٹھہ اور گر مولا ور کاں کی سفارش کی گئی۔دورہ برائے جائزہ مجالس سندھ سندھ کی مجالس کا تفصیلی جائزہ لینے کے لئے مکرم مولانا سید احمد علی شاہ صاحب نائب ناظر اصلاح و ارشاد اور مکرم شیخ مبارک احمد صاحب قائد وقف جدید نے دورہ کیا۔اس کی تفصیل ہدیہ قارئین ہے۔تاریخ : ۲۲ فروری ۱۹۹۰ء مقام حیدرآباد مختصر رپورٹ : مکرم مبشر احمد صاحب گوندل ناظم ضلع اور زعیم اعلی ، مکرم امیر صاحب حیدر آباد سے باہر تھے اس لئے مکرم مربی صاحب کو جائزہ دیا گیا۔تحریک جدید کے متعلق یاد دہانی کروائی گئی۔تاریخ : ۲۳ فروری ۱۹۹۰ء مقام : کوٹ احمد یاں ضلع بدین مختصر رپورٹ : اجلاس عام (اول): صبح گیارہ بجے اجلاس مکرم امیر صاحب کراچی کی صدارت میں ہوا۔افتتاحی خطاب مکرم مولا نا سلطان محمود انور صاحب نے کیا اور بعد میں مکرم مولانا محمد اشرف صاحب ناصر نے