تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 329
۳۲۹ مرکزی نمائندہ: مکرم مولا نا دین محمد صاحب شاہد مربی سلسلہ مختصر رپورٹ : اجلاس عاملہ مرکزی نمائندہ کی صدارت میں اجلاس عام ہوا جس میں فاروق آباد، سچا سودا اور کوٹ سوندھا کے گیارہ عہد یداران شامل ہوئے۔عہد یداران سے مجالس کے کام کا جائزہ لیا گیا اور حضور انور کے ارشادات کی روشنی میں ہدایات دی گئیں۔ان مجالس میں کیسٹ با قاعدہ سنی جاتی تھیں۔دس داعیان الی اللہ کام کر رہے تھے۔غیر از جماعت کور بوہ کی زیارت کے لئے کہا گیا۔تینوں مجالس کے عہدیداران کی تعداد گیارہ تھی۔خطبہ جمعہ: مقامی مربی صاحب نے خطبہ دیا اور جمعہ پڑھایا اور دعوت الی اللہ کے سلسلہ میں توجہ دلائی۔حاضری دوست تھی۔جلسہ سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم: نماز جمعہ کے بعد جلسہ سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم میں دومربیان سلسلہ نے تقاریر کیں۔مجلس سوال و جواب : جلسہ سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد سوال و جواب کی محفل ہوئی۔احباب جماعت نے مثیل مسیح اور مسئلہ ختم نبوت کے بارے میں متعدد سوالات کئے جن کے مکرم مولوی دین محمد صاحب شاہد نے جواب دئیے۔حاضری ایک سو پچاس تھی۔تاریخ: ۲۸ اگست ۱۹۸۹ء مقام : فیصل آباد مرکزی نمائندگان : مکرم شیخ مبارک احمد صاحب ، مکرم ملک منوراحمد صاحب جاوید مختصر رپورٹ اجلاس عاملہ : مجلس عاملہ کے ممبران کو ہر دو قائدین نے مختصراً ہدایات دیں۔حلقہ جات میں نما ز سادہ سکھلانے اور گھروں میں مجالس سوال وجواب کا انعقاد اور تبلیغی خطوط لکھنے کی طرف توجہ دلائی گئی۔حاضری عاملہ نو تھی۔رحیم یارخان اور خانپور میں رابطہ مکرم محمد اسلم صابر صاحب قائد تجنید نے رحیم یار خان اور خانپور میں رابطہ کے لئے ۳۱ اگست ۱۹۸۹ء اور یکم ستمبر ۱۹۸۹ء کو سفر اختیار کیا۔تاریخ : ۳۱ اگست ۱۹۸۹ء مقام : رحیم یارخان مختصر رپورٹ : اجلاس زعماء : 11 بجے قبل دو پہر البیت رحیم یار خان میں زعماء مضلع کا اجلاس ہوا جس میں شعبہ عمومی اور شعبہ مال کے کام کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔نیز تعلیم، تربیت اور اصلاح وارشاد کے کام کے بارہ میں زعماء کی مساعی معلوم کی گئی۔ماہانہ رپورٹس وقت پر بھجوانے کا وعدہ لیا گیا۔اصلاح وارشاد کے بارہ میں معلوم ہوا کہ کوئی کیسٹ مارچ ۱۹۸۹ء کے بعد انہیں نہیں ملی۔اس لئے سنا نہیں سکے۔دعوت الی اللہ کا کا م مجالس میں عمومی طور پر ہو رہا ہے۔حاضری زعماء تھی۔نماز جمعہ مرکزی نمائندہ نے خطبہ جمعہ دیا جس میں آیت ان الله يحب الذين يقاتلون في سبيله صفّاً