تاریخ انصاراللہ (جلد 3)

by Other Authors

Page 324 of 1118

تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 324

۳۲۴ مختصر رپورٹ : اجلاس زعماء : 11 بجے قبل از دو پہر زعماء کا اجلاس ہوا۔جس میں مکرم خواجہ صاحب نے عمومی ، تربیت ، دعوت الی اللہ اور دیگر تمام شعبہ جات کی طرف توجہ دلائی۔خطبہ جمعہ: خطبہ جمعہ میں مکرم چوہدری شبیر احمد صاحب نے اپنے دورہ آسٹریلیا کے حالات بیان کئے۔وہاں کے لوگوں کی مالی قربانی کا نمونہ بیان کیا اور دوستوں کو تحریک جدید میں مالی قربانی پیش کرنے کے لئے توجہ دلائی۔حاضری ایک سو پچاس تھی۔تاریخ : ۲۰ جولائی ۱۹۸۹ء مرکزی نمائندہ: مکرم بشارت احمد صاحب چیمہ مقام: تخت ہزارہ سرگودھا منتصر رپورٹ : اجلاس عام : نماز مغرب کے بعد اجلاس عام ہوا جس میں مرکزی نمائندہ نے تحریک دعوت الی اللہ اور بزم ارشاد کے قیام کی غرض و غایت اور دیگر تربیتی امور پر تقریر کی۔اس کے بعد اسلام الدین صاحب مربی سلسلہ نے تقریر کی آخر میں زعیم انصار اللہ نے اختتامی دعا کروائی۔حاضری چوالیس تھی۔تاریخ : ۲۱ جولائی ۱۹۸۹ء مقام : ادرحمه سرگودھا مختصر رپورٹ : خطبہ جمعہ: خطبہ جمعہ میں مرکزی نمائندہ نے انصار کی تربیت اور جماعت کے عمومی مسائل کے بارے میں یاد دہانی کرائی۔رابطه مجالس وہاڑی و بہاولنگر ایک وفد نے وہاڑی ، چک نمبر ۱۶۶ مراد ، ڈاہرانوالہ، بورے والا شہر میں جاکر انصار سے رابطے کئے اور تربیت کی طرف توجہ دلائی۔یہ وفد مکرم محمد اسلم شاد صاحب منگلا قائد تربیت ، مکرم مولوی کرامت اللہ صاحب مربی سلسلہ اور مکرم غلام حسین صاحب کا رکن دفتر پر مشتمل تھا۔تاریخ : ۲۷ جولائی ۱۹۸۹ء مقام: وہاڑی مختصر رپورٹ : اجلاس عام : نماز مغرب کے بعد اجلاس عام ہوا۔مکرم مولوی کرامت اللہ صاحب نے دعوت الی اللہ اور مکرم محمد اسلم صاحب شاد نے تربیت کے بارہ میں دوستوں کو توجہ دلائی۔تاریخ: ۲۸ جولائی ۱۹۸۹ء مقام: چک نمبر ۱۶۶ بہاولنگر مختصر رپورٹ : اجلاس زعماء: یہ اجلاس گیارہ بجے قبل از دو پہر شروع ہوا۔مکرم محمد اسلم شاد صاحب نے حاضر زعماء صاحبان سے ان کی مجلس کے حالات دریافت کئے اور ہدایات دیں۔تربیت اولا داور نماز با جماعت کے بارہ میں خصوصی توجہ دلائی۔حاضری کا تھی۔خطبہ جمعہ: خطبہ جمعہ میں مولوی کرامت اللہ صاحب نے احباب جماعت کو دعوت الی اللہ کے بارہ میں احسن رنگ میں توجہ دلائی۔اجلاس عام: نماز جمعہ کے بعد اجلاس عام ہوا۔جس میں مکرم نذیر احمد خادم صاحب ، مکرم را نا محمد خان صاحب