تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 292
۲۹۲ مرکزی نمائندہ نے احباب جماعت کو نماز با جماعت، دعوت الی اللہ تحریک جدید ، نماز جمعہ اور نئی نسل کی تربیت کی طرف توجہ دینے کی تلقین کی۔کلیار ٹاؤن اور اولڈ سول لائن میں بالترتیب حاضری پینتیس اور تمیں تھی۔مقام : مارٹن روڈ کراچی تاریخ : ۲۸ اکتوبر ۱۹۸۸ء مرکزی نمائندہ: مکرم چوہدری شبیر احمد صاحب نائب صدر مختصر رپورٹ : خطبہ جمعہ میں مکرم چوہدری صاحب نے مباہلہ اور جماعت کے فرائض پر روشنی ڈالی۔تاریخ : ۳ ۴ نومبر ۱۹۸۸ء مقام ملتان مرکزی نمائندگان: مکرم چوہدری شبیر احمد صاحب نائب صدر، مکرم مولوی محمد اسماعیل صاحب منیر قائد اصلاح وارشاد، مکرم مولانا بشیر احمد قمر صاحب (استاد جامعه ) سلائیڈز لیکچر: مورخہ ۱۳ نومبر کو کھاد فیکٹریملتان میں سلائیڈز لیکچر ہوا جس میں احباب جماعت کو حضور انور کے تازہ دورہ مغربی و مشرقی افریقہ کی سلائیڈ ز دکھا ئیں۔حاضری چوہیں رہی۔اجلاس عام : مورخہ ۴ نومبر نماز فجر کے بعد مولانا بشیر احمد صاحب قمر نے درس قرآن دیا۔بعد میں مکرم مولوی محمد اسماعیل صاحب منیر نے مجلس کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور ہدایات دیں۔اس کے بعد اجتماعی سیر کی گئی۔اجلاس زعماء: اسی روز صبح دس بجے ضلع کے زعماء کا اجلاس ہوا۔جس کی صدارت چوہدری شبیر احمد صاحب نے کی اور مجالس کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور ہدایات دیں۔مجالس کی نمائندگی آ رہی۔نماز جمعہ: نماز جمعہ چوہدری شبیر احمد صاحب نے پڑھائی۔خطبہ جمعہ میں احباب جماعت کو تحریک جدید کے سب پہلوؤں سے آگاہ کیا۔نماز جمعہ کے بعد مکرم مولانا بشیر احمد صاحب قمر نے تربیتی خطاب فرمایا۔اجلاس مجلس عاملہ: بعد نماز جمعه مجلس عاملہ ملتان شہر کا اجلاس ہوا۔جس میں مرکزی نمائندگان نے مجلس کی کارگزاری کا جائزہ لیا اور بعض ضروری ہدایات دیں جس کو پورا کرنے کا مجلس نے وعدہ کیا۔واپسی پر رات مظفر گڑھ میں قیام کیا اور واپس مرکز ربوہ پہنچے۔تاریخ : ۱۰ تا ۱۲ نومبر ۱۹۸۸ء مقام: کوٹلی ، آرام بازی آزاد کشمیر مرکزی نمائندگان: مکرم خواجہ محمد اکرم صاحب نائب قائد عمومی ، مکرم غلام حسین صاحب کا رکن دفتر مختصر رپورٹ : مرکزی وفد مورخہ ۱نومبر ربوہ سے روانہ ہوا۔رات قیام میر پور میں کیا۔اگلی صبح دو بجے روانہ ہو کر پانچ بجے قیام احمد یہ ہال کو ٹلی آزاد کشمیر میں کیا۔درس قرآن : مورخہا انو مبر صبح نماز فجر کے بعد مکرم خواجہ صاحب نے نماز با جماعت اور دعاؤں پر درس دیا اور حضورانور اور حضرت مصلح موعود کے خطبات کی روشنی میں اس کی اہمیت اجاگر کی۔حاضری پچپیس رہی۔اجتماع بمقام آرام باڑی: صبح دس بجے اجتماع ہوا۔اس میں مرکزی نمائندگان نے خطاب کیا۔صدارت مکرم ڈاکٹر محمد بشیر صاحب امیر ضلع نے کی۔