تاریخ انصاراللہ (جلد 3)

by Other Authors

Page 287 of 1118

تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 287

۲۸۷ کے موضوع پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔نیز شعبہ مال اور تحریک جدید کی طرف توجہ دلائی۔حاضری مرد وزن ایک سو پچپن تھی۔تاریخ : ۶ ستمبر ۱۹۸۸ء مقام: واہ کینٹ مرکزی نمائندہ: مکرم کیپٹن شمیم احمد صاحب خالد نائب قائد اصلاح وارشاد مختصر رپورٹ: اجتماع: پروگرام کے مطابق مرکزی نمائندہ نے دعوت الی اللہ کے موضوع پر تقریر کی۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے اسوہ حسنہ کی روشنی میں دعوت الی اللہ کے کام کو آگے بڑھانے کی تلقین کی گئی۔اس کے بعد مولوی عبد السلام طاہر صاحب مربی سلسلہ راولپنڈی نے عبادت کے موضوع پر بڑی موثر تقریر کی۔کل حاضری پچپن تھی۔تاریخ : ۸ ستمبر ۱۹۸۸ء مقام را ولپنڈی مرکزی نمائندگان : مکرم مولانا سید احمد علی شاہ صاحب، مکرم حافظ مظفر احمد صاحب مختصر رپورٹ : اجلاس عام : بعد نماز مغرب بیت النور میں مکرم مولانا سید احمد علی شاہ صاحب نے سیرۃ النبی صلی اللہ علیہ السلام کے ضمن میں دعوت الی اللہ کے موضوع پر نصف گھنٹہ تقریر کی۔خطبہ جمعہ: 9 ستمبر کومکرم شاہ صاحب نے خطبہ جمعہ صبغتہ اللہ کے موضوع پر دیا۔مجلس سوال و جواب : بعد نماز جمعہ مکرم شاہ صاحب نے اور مکرم حافظ مظفر احمد صاحب نے سوالات کے جواب دیئے اور مولوی ثناء اللہ کے ساتھ آخری فیصلہ کے متعلق مکرم شاہ صاحب نے ایک گھنٹہ تقریر کی اور شروع سے آخر تک حالات بیان کئے۔جس سے سامعین کی معلومات میں اضافہ ہوا۔حاضری پانچ سو سے زائد تھی۔تاریخ: ۸ ستمبر ۱۹۸۸ء مقام: شاه تاج شوگر ملز مرکزی نمائندہ: مکرم مولا نا عزیز الرحمن صاحب خالد مربی سلسلہ عالیہ احمدیہ مختصر رپورٹ: انفرادی ملاقات : نماز ظہر سے قبل شوگر مل میں رہائش رکھنے والے داعیان الی اللہ سے انفرادی ملاقات کی۔ویڈیو کیسٹ : نماز عصر تا عشاء دواقساط میں لجنہ کو حضرت خلیفۃ المسیح الرابع کی ۱۹۸۶ء کی ویڈیو کیسٹ سوال وجواب دکھائی گئی۔نماز عشاء کے بعد کالونی میں مقیم احباب کو احمدیت ان گھانا پر مشتمل ویڈیو فلم دکھائی گئی اور ساتھ ساتھ اردو تر جمہ بھی پیش کیا گیا۔لجنہ کلاس: 9 ستمبر کو صبح آٹھ بجے سے لے کر ساڑھے دس بجے تک لجنہ کی کلاس جاری رہی۔تربیتی امور بیان کئے گئے۔ویڈیوفلم AHMADIYYAT IN GHANA دکھائی گئی۔نماز جمعہ: نماز جمعہ کے دوران حاضری تسلی بخش تھی۔بفضلہ تعالیٰ بیت الحمد بھری ہوئی تھی۔یہی حال مستورات والے حصہ کا تھا۔خطبہ جمعہ دعوت الی اللہ اور اس کے ذرائع پر دیا گیا۔