تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 248
۲۴۸ تاریخ: ۲۹ جنوری ۱۹۸۸ء مقام : محمد آباد مختصر رپورٹ : اجلاس زعماء: محمد آباد میں ضلع تھر پار کر کے زعماء انصار اللہ کا اجلاس منعقد ہوا۔جس میں تمام شعبہ جات کے کام کا جائزہ لیا گیا اور کام کو آگے بڑھانے کی طرف توجہ دلائی گئی۔تاریخ: ۳۰ ۳۱ جنوری ۱۹۸۸ء مقام مٹھی ، نگر پارکر ، پھولپورہ مختصر رپورٹ : دورہ کے دوران تعمیر ہسپتال کے سلسلہ میں مجوزہ جگہ کا معائنہ کیا اور مشورہ کیا گیا۔مکرم صاحبزادہ مرزا غلام احمد صاحب نائب صدر صف دوم مکرم اللہ بخش صاحب صادق ناظم وقف جدید ، مکرم بریگیڈیئر اعجاز احمد صاحب نمائندہ تھر کمیٹی اور مکرم عبدالحمید صاحب شرما بھی صدر محترم کے ساتھ تھے۔تاریخ یکم، ۲ فروری ۱۹۸۸ء مقام :سکھر رپورٹ : ۱- اجلاس صدران جماعت ، زعماء مجالس انصار اللہ اور ناظمین اضلاع سکھر ، خیر پور، جیکب آباد منعقد ہوا۔جس میں تمام شعبہ جات کے کام کا جائزہ لیا گیا اور کام کو مزید بہتر طور پر کرنے کے لئے ہدایات دی گئیں۔۲- احباب جماعت اور ڈیوٹی دینے والے کارکنان سے ملاقات کی گئی۔مقام ضلع لاڑکانہ - مکرم پر وفیسر ناصر احمد صاحب اور قریشی رفیع احمد صاحب کے اہل خانہ سے ملاقات کی گئی اور حال احوال دریافت کیا گیا۔پنو عاقل : احباب جماعت اور ڈیوٹی دینے والے رضا کاروں سے ملاقات کی گئی۔تاریخ: ۲ تا ۴ فروری ۱۹۸۸ء مختصر رپورٹ : اجلاس زعماء: لاڑکانہ مسن باڑہ ، نصیر آباد، انور آباد (وارہ کے دوست بھی یہاں آگئے ) گورگیج ، کھنڈو کے زعماء انصار اللہ کا لاڑکانہ شہر میں اجلاس منعقد ہوا۔جس میں جملہ مجالس کے زعماء سے تمام شعبہ جات کے کام کا جائزہ لیا گیا اور ہدایات دی گئیں۔شرائط بیعت کے پیش نظر اطاعت خلافت کی طرف توجہ دلائی گئی۔مقام: مغلپورہ وشاہدرہ لاہور ۱۴ تاریخ: یکم فروری ۱۹۸۸ء مرکزی نمائندہ: مکرم ملک منور احمد جاوید قائد تحریک جدید مختصر رپورٹ : اجلاس مجلس عاملہ: بعد نماز عصر مجلس انصاراللہ مغلپورہ کا اجلاس منعقد ہوا۔جس میں ممبران عاملہ : نے شرکت کی اس کے علاوہ ناظم ضلع مکرم کرنل دلدار احمد صاحب نے بھی شرکت کی۔مجلس عاملہ کو ان کی ذمہ داریوں کی طرف توجہ دلائی۔سلسلہ کی خدمت کرنے والوں کے لئے سیدنا حضرت بانی سلسلہ عالیہ احمدیہ کی بشارات پیش کیں۔گھروں میں درس کتب اور کتب کی فروخت کے لئے مجلس کو تحریک کی۔اجلاس ڈیڑھ گھنٹہ جاری رہا۔اجلاس عام : اجلاس عام اسی روز بعد نماز مغرب شاہدرہ میں منعقد ہوا جس میں اٹھارہ انصار، گیارہ خدام اور ستر بطفال نے شرکت کی۔اس طرح کل حاضری چھتیں تھی۔حاضری کی کمزوری کی طرف توجہ دلائی گئی۔اس کے بعد اصلاح وارشاد کے تحت مجالس سوال و جواب ، شعبہ تعلیم کے تحت گھروں میں درس، تحریک جدید کے تحت