تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 239
۲۳۹ مکرم قائد صاحب تربیت (1) قیام نماز پر زور دیں۔گھروں میں باجماعت نماز قائم کریں۔بچوں کو نماز میں شامل کرائیں۔(۲) ہفتہ میں کم از کم تین نمازوں کا جائزہ لیں۔(۳) جمعہ کی نماز کی حاضری ۱۰۰ فیصد ہونی چاہئیے۔(۴) ہفتہ میں کم از کم ایک بار نماز تہجد کا انتظام کیا جائے۔(۵) ۸ جنوری کا خطبہ بابت سیرت النبی سنایا جائے۔(۶) نماز با ترجمہ سکھانے کا اہتمام کریں۔مکرم قائد صاحب ایثار (۱) انفرادی کام ہو رہا ہے۔اجتماعی کام کی ضرورت ہے۔(۲) کام کا ذکر رپورٹ میں ضرور کریں۔اس سال کے ٹارگٹ (۱) صف دوم کے انصار کی بلڈ گروپنگ کرائی جائے۔(۲) مواقع روزگار کے متعلق جائزہ لے کر مرکز کو اطلاع دی جائے۔یکم اپریل ۱۹۸۸ ء تک (۳) قیدیوں اور اسیرانِ راہ مولا کے کوائف اکٹھے کئے جائیں اور اُن کی مدد کی جائے۔(۴) ہر مجلس دوماہ میں ایک وقار عمل منائے۔(۵) ضلع ہر سال میں دو مثالی وقار عمل منائے۔(۶) بیعت کی نو ویں شرط کو مد نظر رکھ کر کام کیا جائے۔مکرم قائد صاحب اشاعت (۱) ماہنامہ انصار اللہ کی خریداری سو فیصد کی جائے۔(۲) انصار اس کے لئے مضامین لکھیں اور مرکز میں بھجوائیں۔خطاب صدر محترم آخر پر صدر صاحب نے اپنے خطاب میں دعوت الی اللہ پر زور دیا اور فرمایا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی ساری زندگی بلغ ما انزل الیک کے گرد گھومتی ہے اور آپ نے اس بات کی تسلی کی کہ آپ نے اللہ تعالیٰ کا پیغام سب کو پہنچا دیا ہے اور تمام صحابہ نے یک زبان ہو کر اس کی تائید کی۔یہی حکم ہمارے لئے بھی ہے۔ہمیں بھی تسلی کر لینی چاہئیے کہ آیا ہم نے بھی یہ پیغام آگے پہنچایا ہے یا نہیں۔صدر صاحب نے کہا کہ بڑا نا زک وقت آ رہا ہے۔دوسرے لوگوں کو بھی اپنے ساتھ شامل کریں تا کہ اس وقت وہ ہمارے کام میں ممد و معاون ثابت ہوں۔اس لئے دعوت الی اللہ کا کام بکثرت کریں۔صدر محترم نے نماز با جماعت کی پابندی کی تاکید فرمائی۔اکیلے اور ڈیروں پر رہنے والے انصار کے لئے فرمایا کہ گھروں پر نماز با جماعت کا اہتمام کریں۔اسی طرح نماز جمعہ کی طرف توجہ دلائیں اور کوشش کریں کہ ہر چھوٹا بڑا نماز جمعہ میں شریک ہو نیز آپ نے شرائط بیعت کے پیش نظر اطاعت خلافت کی طرف موثر رنگ میں توجہ دلائی۔دعا کے بعد اجلاس ساڑھے بارہ بجے ختم ہوا۔ناظمین اضلاع کی حاضری ہم اور زعماء اعلیٰ کی ۲۸ حاضری رہی۔