تاریخ انصاراللہ (جلد 3)

by Other Authors

Page 204 of 1118

تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 204

۲۰۴ ۱۸ جولائی ۱۹۸۶ء سے ۹ اگست ۱۹۸۶ء تک سندھ کے اضلاع کا دورہ کیا۔اس کی تفصیل یتھی : خلاصہ: مرکزی وفد نے اس دورہ میں بفضلہ تعالیٰ پچاس مقامات پر تقریباً ساٹھ مجالس کے نمائندوں سے ملاقات کی اور ان کو حسب ذیل مرکزی ہدایات دیں۔صبر و استقامت ، نماز با جماعت، قرآن کریم اور کتب حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا مطالعہ ، حضور کی کیسٹ سننا، حضور انور کی خدمت میں خطوط لکھنا، تہجد ہفتہ میں ایک دن با جماعت تحریک جدید دفتر چهارم، ذاتی حفاظت کا خیال رکھنا اور دعوت الی اللہ کا کام۔:تاریخ ۱۸ تا ۲۰ جولائی ۱۹۸۶ ء : ضلع حیدر آباد کی چار مجالس کا دورہ کیا گیا۔تاریخ ۲۱ تا ۲۲ جولائی ۱۹۸۶ ء : ضلع بدین کی چھ مجالس کا دورہ کیا گیا۔تاریخ: ۲۳ تا ۲۶ جولائی ۱۹۸۶ء : ضلع تھر پارکر کی دس مجالس کا دورہ کیا گیا۔تاریخ: ۲۷، ۲۸ جولائی ۱۹۸۶ء : ضلع سانگھڑ کی چار مجالس کا دورہ کیا گیا۔:تاریخ ۲۹ ،۳۰ جولائی ۱۹۸۶ء : ضلع نواب شاہ کی آٹھ مجالس کا دورہ کیا گیا۔تاریخ: ۳۱ جولائی ۱۹۸۶ء: ضلع خیر پور کی تین مجالس کا دورہ کیا گیا۔تاریخ: ۳۲ اگست ۱۹۸۶ء: ضلع لاڑکانہ کی سات مجالس کا دورہ کیا گیا۔تاریخ: ۴ اگست ۱۹۸۶ء: جیکب آباد شہر کا دورہ کیا گیا۔تاریخ: ۵ اگست ۱۹۸۶ء: شکار پور کا دورہ کیا گیا۔تاریخ ۵ تا ۹ اگست ۱۹۸۶ء ضلع سکھر کی پانچ مجالس کا دورہ کیا گیا۔تاریخ: ۸ اگست ۱۹۸۶ء مقام: دارالذکر لاہور مرکزی نمائندگان : مکرم عبدالرشید غنی صاحب، مکرم محمد اسلم شاد صاحب منگلا رپورٹ : ساڑھے آٹھجے صبح تا ساڑھے بار مجھے دو پہر تک تربیتی کلاس کا انعقاد کیا گیا۔جس میں زعامت علیا شاہدرہ ٹاؤن ، دارالذکر اور مغلپورہ کے ستر اراکین نے شرکت کی۔اس اجلاس میں مربیان سلسلہ اور معلم صاحبان نے مختلف موضوعات پر تقاریر کیں۔بعد نماز جمعہ زعماء کا اجلاس ہوا شدید بارش کے باعث بارہ مجالس میں سے چھ مجالس کے زعماء حاضر ہوئے۔تفصیلی جائزہ کے بعد خصوصی ہدایات دی گئیں۔تاریخ: ۸ اگست ۱۹۸۶ء مقام: ڈسکہ ضلع سیالکوٹ مرکزی نمائندگان : مکرم ملک غلام نبی صاحب، مکرم عمر معاذ صاحب ( طالب علم جامعہ احمدیہ ) ررپورٹ : اجلاس عام کا انعقاد کیا گیا۔ارد گرد کی مجالس کے نمائندگان نے شمولیت کی۔نماز جماعت، صبر واستقامت حضور کی کیسٹیں سنے اور دیگر تربیتی امور کی طرف توجہ دلائی گئی۔تاریخ: ۹،۸ اگست ۱۹۸۶ء مقام ضلع راولپنڈی