تاریخ انصاراللہ (جلد 3)

by Other Authors

Page 1022 of 1118

تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 1022

۱۰۲۲ اور انصار کے اجلاس کی صدارت کی اور ضروری تنظیمی و تربیتی امور پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔آپ نے پہلی مجلس عاملہ برائے سال ۱۹۸۱ ء ۱۹۸۲ء) کی بھی منظوری دی۔پہلی مجلس عاملہ۔مکرم عبداللطیف قریشی صاحب معتمد عمومی تجنید و مال - مکرم مرزا محمد یعقوب صاحب: معتمد تعلیم و تربیت مکرم مبارک احمد راجپوت صاحب: معتمد اصلاح وارشاد و اشاعت مجلس عامله ۱۹۸۶ - ۱۲ مئی ۱۹۸۶ ء کو مرکز نے درج ذیل ممبران مجلس عاملہ کی منظوری دی۔مکرم چوہدری افتخار حسین اظہر صاحب : نائب ناظم اعلیٰ صف دوم ، مکرم شیخ خلیل احمد صاحب : معتمد مال، مکرم سید محمود احمد شاہ صاحب معتمد تبلیغ مکرم سید احمد علی شاہ صاحب : معتمد تعلیم وتربیت مجلس عاملہ ۱۹۸۷ء۔مکرم چوہدری افتخار حسین اظہر صاحب : نائب ناظم اعلی۔مکرم زرتشت منیر خان صاحب: معتمد عمومی۔مکرم عبد الرحمن ثانی صاحب : معتمد تعلیم و تربیت مکرم چوہدری مقصود احمد ورک صاحب: معتمد اصلاح وارشاد و ایثار - مکرم رشید احمد چوہدری صاحب : معتمد ذہانت و صحت جسمانی۔مکرم مبارک احمد را جپوت صاحب : مدیر ریڈیو اسلام احمدیہ مجلس عاملہ ۱۹۸۹۔مرکز کی طرف سے ۲۴ اپریل ۱۹۸۹ء کو مندرجہ ذیل ممبران عاملہ کی منظوری دی گئی۔مکرم افتخار حسین اظہر صاحب : نائب ناظم اعلی۔مکرم مبشر احمد صاحب : نائب ناظم اعلیٰ صف دوم۔مکرم خواجہ عبد المومن صاحب : معتمد عمومی - مکرم مقصود احمد ورک صاحب : معتمد اصلاح و ارشاد و ایثار۔مکرم عبد الرحمن ثانی صاحب : معتمد تعلیم و تربیت - مکرم لطیف چوہدری صاحب : معتمد مال۔مکرم سید فہیم احمد شاہ حب : معتمد ذہانت وصحت جسمانی۔(۵۲) مختصر کارگزاری مجلس نے سب سے پہلے مکرم سید کمال یوسف صاحب مبلغ انچارج کی زیر ہدایت اور ان کی معیت میں اوسلو اور گردو نواح کے ملحقہ علاقہ میں جہاں جماعت کے دوست رہائش پذیر تھے۔رابطہ کی کارروائی شروع کی۔مقصد یہ تھا کہ احباب کو جماعت کے ساتھ پختہ تعلق قائم کرنے اور مسجد سے با قاعدہ رابطہ کرنے کی ترغیب دی جائے۔مجلس نے یہ کام مختلف ادوار میں مکمل کیا۔شعبہ مال: انصار اللہ کے مستقل چندہ جات اور تعمیر گیسٹ ہاؤس کے لئے بجٹ کی تکمیل کی گئی اور باقاعدگی سے ان چندہ جات کی وصولی اور حسابات کا با قاعدہ انتظام کیا گیا۔چنانچہ ۱۹۸۱ء میں مستقل چندوں کی سو فیصد وصولی کی گئی اور کوئی ناصر بقایا دار نہ رہا۔وعدہ برائے مرکزی گیسٹ ہاؤس کا حصہ بھی وصول کیا گیا۔شعبہ تبلیغ واشاعت : ۱۹۸۱ء میں خدام الاحمدیہ نے یوم تبلیغ منایا جس میں انصار نے بھی بھر پور حصہ لیا۔علاوہ از میں انصار نے خود بھی انگلش ، ڈینش ، سویڈش سپینش ، نارویجن زبانوں میں پمفلٹ تقسیم کئے۔مکرم مبارک