تاریخ انصاراللہ (جلد 3)

by Other Authors

Page 1016 of 1118

تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 1016

1+17 چند مجالس کی کارکردگی 1 - مجلس ناسک ملایا اس مجلس کا اہتمام ۱۹۵۳ء میں مکرم ملک عزیز احمد صاحب کے ذریعہ ہوا تھا۔۱۹۶۵ء سے ۱۹۸۷ء تک مکرم ابراہیم صاحب زعیم اعلیٰ رہے۔مجلس میں دینی تعلیم کی غرض سے ہفتہ وار درس کا انتظام کیا جاتا رہا۔انصار نے مسجد اور احمد یہ ہال کی تعمیر میں نمایاں حصہ لیا اور جماعتی تقریبات میں بڑھ چڑھ کر فرائض منصبی کی ادائیگی میں مصروف رہے۔کھیلوں کے مقابلے بھی کروائے گئے۔2 مجلس لیما ابا نگ(LEMAH ABANG): اس مجلس کا قیام ۱۹۷۰ء میں ہوا۔۱۹۷۰ ء سے ۱۹۷۵ ء تک مکرم مارسن صاحب (MR۔MARSAN) اور ۱۹۷۵ء سے ۱۹۸۲ء تک مکرم با اون (BAUN) مجلس کی قیادت کرتے رہے اور ۱۹۸۲ء سے مکرم ایم ناصر صاحب کو زعیم مقرر کیا گیا۔مجلس میں نظام خلافت کی اطاعت ، احباب جماعت کی وحدت اور حضرت مسیح موعود کا پیغام دوسروں تک پہنچانے پر خصوصی توجہ دی گئی۔3 - مجلس پیامس (CIAMIS) : اس مجلس کو ۱۹۸۵ء میں قائم کیا گیا۔آغاز سے ہی مکرم احمد صابری صاحب Mr۔AHMAD) (SOBARI اس کے زعیم منتخب ہوئے ۱۹۸۷ ء تک ریکارڈ موجود ہے۔مجلس نے تبلیغ پر خصوصی زوردیا اور اپنے اہل خاندان، غیر از جماعت دوستوں اور دوسری تنظیموں خصوصاً تنظیم اتحاد اسلام PERSATUAN) (ISLAM کو پیغام پہنچانا مجلس کی اولین ترجیح تھی۔4 - مجلس چی ماہی(CIMAHI) ۱۹۸۲ ء اس مجلس کا سن قیام ہے۔۱۹۸۲ء سے ۱۹۸۵ء تک مکرم الحاج شریف صاحب اور پھر ۱۹۸۵ ء سے مکرم ٹی بی ای جو ان شاہ صاحب (Mr۔T, E,Djuansyah) زعیم رہے۔الحاج شریف صاحب نے ایک سو اکتیس مربع میٹر زمین مسجد بنانے کے لئے دی علاوہ مسجد میں ضروری آلات بھی نصب کرائے۔نیز جماعتی تقاریب مثلاً جلسه سیرت النبی، یوم مسیح موعود اور یوم مصلح موعود پر غیر از جماعت احباب کو تشریف لانے کی دعوت دی جاتی رہی۔انصار نے لٹریچر کی تقسیم میں نمایاں کردارادا کیا۔5 - مجلس سڈنگ بارنگ (SINDANGBARANG): یہ مجلس بھی ۱۹۸۵ء میں قائم کی گئی۔۸۶ - ۱۹۸۵ء میں مکرم ڈاڈ نگ سومانتری صاحب Dadang) Sumantri اور پھر مکرم حسن الدین صاحب زعیم مقرر کئے گئے۔تعلیم و تربیت کے کاموں میں مجلس جماعتی