تاریخ انصاراللہ (جلد 3)

by Other Authors

Page 988 of 1118

تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 988

۹۸۸ اجتماع کی کارروائی یکم اکتوبر کو نماز تہجد ، دروس اور نماز فجر سے شروع ہوئی۔وقفہ کے بعد پہلا اجلاس زیر صدارت مکرم اے آراے ابیولا صاحب امیر جماعت نائیجیر یا منعقد ہوا۔بعد ازاں برادر TOLA SAID نے اپنی نظم بزبان یورو با خوش الحانی سے پڑھی۔جس کے بعد ناظم اعلیٰ صاحب نے سالانہ رپورٹ کارگزاری پیش کی۔کوتاہیوں اور خامیوں کی نشاندہی کی۔آپ نے تمام انصار کو مرکز کی ہدایات کے مطابق کام کرنے کی تلقین کے علاوہ مالی ادائیگیوں کی طرف بھی متوجہ کیا۔رپورٹ کے بعد صدر اجلاس نے انصار کو حقیقی انصار بننے کی طرف توجہ دلاتے ہوئے فرمایا کہ اس وقت حضرت امام جماعت احمد یہ انصار کو آواز دے رہے ہیں جس پر لبیک کہنا ہمارا اولین فرض ہے۔دوسرے اجلاس میں برادر ایچ اے ظفر نے گذشتہ گیارہ سالوں میں احمدیوں پر گزرے ہوئے حالات کی تفصیل بیان کی۔برادر ایل اے او بالا گوں صاحب نے مالی ذمہ داریاں ، مکرم مولوی صفی الرحمن خورشید صاحب نے تربیت اولاد اور مکرم زیڈ ٹی ایو با صاحب نے شادی بیاہ کے موقع پر احمدیوں کی ذمہ داریاں“ کے موضوعات پر اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔تیسرے اجلاس میں مکرم مولوی غلام احمد خادم صاحب کے ”وقف نو“ کے متعلق اظہار خیالات کے بعد علمی قابلیت کا مقابلہ شروع ہوا۔جس کے لئے الوصیت اور ہماری تعلیم مقر تھی۔آخری اجلاس میں مکرم مولوی اے آراے اگبولا صاحب کی صدارت میں مکرم مولوی زیڈ ٹی ایو با صاحب نے ” الوصیت کی اہمیت اور برداراے او عبد السلام صاحب نے داعی الی اللہ “ کے موضوعات پر روشنی ڈالی۔اس اجتماع پر ابادان کو بہترین مجلس قرار دیا گیا اور گزشتہ سال کا علم انعامی بدستور ان کے پاس رہا۔بعد دعا اجلاس بخیر و خوبی اختتام پذیر ہوا۔(۲۹) جرمنی جرمنی میں مجلس کا قیام سب سے پہلے فرانکفورٹ میں ۱۹۷۵ء میں ہوا۔جس کے بعد مجلس ہمبرگ ۱۹۷۶ء میں ، نیورن برگ ۱۹۸۱ء میں، ہائیل بر ان ۱۹۸۲ء میں ، کولون ۱۹۸۴ء میں ، میونخ اکتو بر ۱۹۸۶ء میں اور برلن جنوری ۱۹۸۷ء کو قائم ہوئی۔نائب صدارت کے فرائض علی الترتیب مکرم مولا نا فضل الہی صاحب انوری (۱۹۷۵ء)، مکرم نواب منصور احمد خان صاحب (۱۹۷۶ء تا ۱۹۸۳ء)، مکرم ملک منصور احمد صاحب عمر (۱۹۸۳ء تا ۱۹۸۶ء) نے ادا کئے۔۸۶ - ۱۹۸۵ء میں مغربی جرمنی میں انصار اللہ کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر مکرم ملک منصور احمد عمر صاحب مشنری انچارج و نا ئب صدر نے مرکز سے منظوری لے کر ۱۲ جنوری ۱۹۸۶ء کو مکرم عبد الغفور بھٹی صاحب کو ناظم اعلیٰ مقرر کیا اور ساتھ ہی یہ ہدایت فرمائی کہ مغربی جرمنی میں جہاں جہاں جماعتی مشن ہاؤس قائم ہیں۔