تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 73
۷۳ قیادت تحریک جدید : چندہ تحریک جدید میں ہر احمدی شامل ہو ، انصار۔خدام۔لجنات۔ناصرات اور اطفال کی علیحدہ علیحدہ فہرستیں تیار کے کے جائزہ لیا جائے۔قیادت اشاعت : کتاب صداقت حضرت مسیح موعود شائع کی گئی ہے، اپنی مجلس کے کل انصار کی تعداد کے ایک تہائی کے برابر یہ کتاب مرکز سے منگوا کر تقسیم کی جائیں۔قیادت ذہانت و صحت جسمانی : ہلکی ورزش مثلاً سیر کی عادت ڈالیں۔دانتوں کی صفائی ( مسواک یا ٹوتھ پیسٹ کے ذریعہ ) جسم کی صفائی۔کپڑوں کی صفائی اور عام صفائی کی طرف توجہ دی جائے۔قیادت وقف جدید : چنده وقف جدید کی تحریک حضرت مصلح موعودؓ نے خاص طور پر دیہات میں معلمین کی ضرورت اور غیر مسلم علاقوں میں تبلیغ کے پیش نظر جاری فرمائی تھی اس لئے اس میں تمام احباب جماعت کو شریک ہو کر ثواب حاصل کرنا چاہیئے۔سیدنا حضرت خلیفتہ المسیح الثالث نے یہ ذمہ داری خاص طور پر بچوں کے ذمہ لگائی تھی ، اس لئے انصار اپنے بچوں کو خاص طور پر اس برکت تحریک میں شریک کریں۔وصال حضرت مولانا عبدالمالک خان صاحب حضرت مولانا عبدالمالک خان صاحب ناظر اصلاح و ارشاد ۵ اگست ۱۹۸۳ء کو کار کے حادثہ میں شہید ہو گئے۔آپ حضرت خان صاحب ذوالفقار علی خان صاحب گوہر کے فرزندار جمند تھے۔آپ نے نہایت کامیاب داعی الی اللہ تھے۔ساری زندگی خدمت دین میں انتہائی اخلاص سے گزاری۔مجلس انصاراللہ کے تحت آپ نے مختلف حیثیتوں میں خدمات انجام دیں۔بوقت وفات آپ مجلس عاملہ مرکزیہ میں رُکن خصوصی تھے۔مجلس کے پروگراموں کے لئے بہت سے مقامات پر تشریف لے جا کر مجالس سوال و جواب منعقد کیں اور خطابات کئے۔آپ کی تقریر نہایت مسحور کن ہوتی اور دل کو موہ لیتی تھی۔آپ کی شہادت پر مجلس عاملہ مرکز یہ نے مندرجہ ذیل قرار داد تعزیت منظور کی۔اراکین مجلس عاملہ مرکزیہ کا یہ غیر معمولی اجلاس حضرت مولا نا عبدالمالک خان صاحب ناظر اصلاح وارشاد صدرانجمن احمدیہ پاکستان ربوه و اعزازی رکن مجلس انصار اللہ مرکزیہ کے سانحہ انتقال پر ملال پر اپنے دلی صدمہ اور گہرے رنج و غم کے اظہار کے لئے منعقد ہوا ہے۔حضرت مولانا صاحب ۵ اگست ۱۹۸۳ء کو ایک تبلیغی جہاد پر جاتے ہوئے شیخو پورہ کے قریب کار کے حادثہ میں شہید ہوئے۔إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ حضرت مولانا صاحب سلسلہ عالیہ احمدیہ کے انتہائی مخلص خادم ، جید عالم دین اور نڈ ر داعی الی اللہ تھے۔آپ نے قریباً اڑتالیس سال تک نہایت اعلیٰ خدمات دینیہ انجام دیں