تاریخ انصاراللہ (جلد 3)

by Other Authors

Page 72 of 1118

تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 72

۷۲ اجلاس ناظمین اضلاع وزعما ءاعلیٰ ۲۲ جولائی ۱۹۸۳ء کے اجلاس میں قائدین کی رپورٹیں سننے کے بعد صدر محترم نے مندرجہ ذیل امور کی طرف خصوصی توجہ دلائی۔احمدی نوجوان اس غلط فہمی کو دل سے نکال دیں کہ احمدیت صرف وقتی جوش کی قربانیوں کا نام ہے۔احمدی نوجوان اس بات کا خیال ہمیشہ کے لیے دل سے نکال دیں کہ احمدیت نعروں کی طرف بلاتی ہے۔احمدیت ان دونوں میں سے کسی چیز کا نام نہیں احمدیت مستقل قربانیوں کا ایک لائحہ عمل ہے اور اس قدر قربانیوں کا لائحہ عمل ہے جو زندگیوں کے اندرا نقلاب چاہتا ہے۔جب تک احمدی وہ انقلاب اپنی زندگی میں پیدا نہیں کرتا وہ آگے انقلاب پیدا کرنے کا اہل بھی نہیں۔یہ وہ راز ہے جس کو سمجھے بغیر آپ کا میاب مبلغ نہیں بن سکتے۔رپورٹیں ماہانہ رپورٹیں بیشتر مجالس کی طرف سے موصول نہیں ہور ہیں۔کوشش ہونی چاہیے کہ ماہانہ رپورٹوں کا سو فیصد ٹارگٹ حاصل کیا جائے کیونکہ یہی ایک ذریعہ ہے جس سے مرکز کو مجالس کی کارگردگی کا علم ہوتا ہے۔ضلعی اجتماعات: اجتماعات سے خدا تعالیٰ کے فضل سے بڑے مفید نتائج حاصل ہوتے ہیں اس لئے بڑی بڑی مجالس اجتماعات مقرر کریں جن کی اطلاع مرکز کو بھی کریں تا کہ نمائندہ بھجوا سکے۔ان اجتماعات میں حاضری کی طرف خصوصی توجہ جائے۔تجاویز شوری : سالانہ مرکزی اجتماع پر مجلس شوری کے لئے تجاویز اپنی مجلس میں پیش کر کے جلد ارسال کریں۔یہ تجاویز مرکز میں موصول ہونے کی آخری تاریخ ۲۰ ستمبر ہے۔مرکزی سالانہ اجتماع: اس اجتماع میں خصوصا نئے احمدیوں اور نئی مجالس کو شامل کیا جائے۔جو مرکز میں کم آتے ہیں اس اجتماع میں لانے کی خاص کوشش کی جائے۔قیادت مجنید : جنید کا کام ابھی تک مکمل نہیں ہوا۔۱۳ دسمبر تک صدر محترم نے پچاس فیصد کا ٹارگٹ مقرر کیا۔قیادت تربیت: نماز باجماعت کی طرف خصوصی توجہ کی ضرورت ہے۔نماز باجماعت میں انصار ، خدام اور اطفال کی علیحدہ علیحدہ حاضری کا ریکارڈ رکھا جائے۔صف دوم : حضور کے دعوت الی اللہ کے ارشاد کے پیش نظر سائیکل سفر برائے ملاپ اصلاح ارشاد میں اضافہ کریں۔سالانہ اجتماع پر زیادہ سے زیادہ احباب کو سائیکلوں پر مرکز سلسلہ آنے تحریک کریں۔قیادت تعلیم : مطالعہ کتب حضرت مسیح موعود اور حفظ قرآن کی طرف احباب کو تحریک جاری رہے۔قیادت مال: بجٹ میں سالانہ صحیح آمد درج کروانے کی طرف خصوصی توجہ کی ضرورت ہے اور جو احباب بجٹ میں شامل نہیں ان کو بجٹ میں شامل کیا جائے۔قیادت ایثار : وقار عمل کی سابقہ روایات کو زندہ کیا جائے اور وقار عمل منا کر مرکز کو اطلاع دیں۔