تاریخ انصاراللہ (جلد 3)

by Other Authors

Page 916 of 1118

تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 916

۹۱۶ دلائی۔اجلاس دوم میں مکرم ناز صاحب نے دعوت الی اللہ کے موضوع پر اختتامی خطاب فرمایا۔حاضری: انصار ایک سو گیارہ ، خدام بتالیس ، اطفال بائیس، لجنات پینتیس ، ناصرات آٹھ۔کل دوسو اٹھارہ نماز جمعہ کے بعد عہد یداران کے اجلاس میں ہدایات دی گئیں۔زعماء حاضر تھے۔۲۲ سالانہ اجتماع سرگودھا ۱۳ستمبر ۱۹۹۶ء کو تلاوت و نظم کے بعد مکرم عبدالسمیع صاحب نون نے تقریر کی۔اس کے بعد مکرم محمد اسلم صاحب شاد نے " تربیت اولاد پر اور مکرم ملک منور احمد صاحب جاوید نے قبولیت دعا“ پر تقریر کی اور دعوت الی اللہ پر خطبہ جمعہ دیا۔نمائندگی مجالس ۵۲/۵۸ - حاضری انصار دوسو تئیس ، خدام اٹھاسی، اطفال پہچا نوے، نو مبائعین گیارہ کل حاضری چارسوستر تھی۔عہد یداران کے اجلاس میں مرکزی قائدین نے شعبہ جات مال، تعلیم ، ایثار، اور عمومی کے کام کا جائزہ لیا اور ہدایات دیں۔حاضری پچاس تھی۔سالانہ اجتماع پیشاور ۲۶ ستمبر ۱۹۹۶ء کونماز عصر کے بعد تلاوت کے ساتھ اجلاس شروع ہوا۔مکرم مولوی محمد اعظم صاحب اکسیر نے خطاب کیا۔نظم کے بعد دوسری تقریر کرم مرزا نصیر احمد صاحب نے سیرت النبی کے موضوع پر کی۔بعد نماز مغرب و عشاء تلاوت و نظم کے ساتھ دوسرا اجلاس شروع ہوا۔مقامی مربیان کرام نے تقاریر کیں۔اگلے دن نماز تہجد و فجر کے بعد درس قرآن کریم ، حدیث اور ملفوظات ہوا۔پھر ورزشی مقابلہ جات اور اجتماعی وقار مل ہوئے۔چھ ڈاکٹر صاحبان نے انصار کا طبی معائنہ کر کے ہدایات دیں۔خطبہ جمعہ میں مکرم اکسیر صاحب نے تحریک جدید کی مالی قربانی میں قدم آگے بڑھانے پر زور دیا۔عہدیداران کے اجلاس میں حاضری بتیس تھی۔آخری اجلاس میں تلاوت و نظم کے بعد دعوت الی اللہ کے موضوع پر ایک تقریر ہوئی تقسیم انعامات کے بعد مکرم مولوی محمد اعظم صاحب اکسیر نے تربیتی امور پر خطاب کیا اور صوبہ سرحد کے فدائی جانثاروں کا تذکرہ کرتے ہوئے ان کی نیکی اور اخلاص کو زندہ رکھنے کی تلقین کی نیز ڈش پروگرام سے فائدہ اٹھانے اور اسلامی اصول کی فلاسفی کا سال منانے کی طرف توجہ دلائی۔مجموعی حاضری تین سو تینتالیس تھی۔سالانہ اجتماع ضلع منڈی بہاؤالدین ۲۶ ستمبر ۱۹۹۶ء کومحترم امیر صاحب ضلع کی صدارت میں تلاوت کے بعد اجلاس شروع ہوا۔مقامی مربی صاحب کی تقریر کے بعد محترم امیر صاحب نے تربیتی امور پر خطاب فرمایا۔بعد نماز مغرب وعشاء مکرم مولوی مبشر احمد صاحب کا اہلوں نے سوالات کے جواب دیئے۔اس کے بعد علمی مقابلہ جات ہوئے۔۲۷ ستمبر کو نماز تہجد و فجر با جماعت کے بعد قرآن کریم ، حدیث اور ملفوظات کا درس ہوا۔ازاں بعد