تاریخ انصاراللہ (جلد 3)

by Other Authors

Page 915 of 1118

تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 915

۹۱۵ نہیں ، انہیں شامل کریں۔(۳) حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی کتب کا درس گھروں میں شروع کریں۔(۴) زیادہ سے زیادہ انصار وقف ایام میں حصہ لیں۔(۵) دعوت الی اللہ کی غرض سے زیادہ سے زیادہ زیر دعوت دوستوں کو حضرت خلیفہ اسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ کے خطبہ جمعہ میں ساتھ لاویں۔( 1 ) ماہنامہ انصار اللہ کی اشاعت بڑھانے اور بقایا جات ادا کرنے کی طرف توجہ دلائی۔سالانہ اجتماع کوئٹہ ۱۲ ۱۳ ستمبر ۱۹۹۶ء کو کوئٹہ شہر میں ضلعی اجتماع بعد نماز مغرب وعشاء محترم امیر صاحب ضلع کی صدارت میں شروع ہوا۔تلاوت و ترجمہ، عہد اور نظم کے بعد امیر صاحب نے اپنی افتتاحی تقریر میں تربیت اولاد کے سلسلہ میں سیدنا حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے اقتباسات پڑھ کر سنائے۔دُعا کے بعد محفل سوال و جواب ہوئی۔اس کے بعد کھانا پیش کیا گیا۔۱۳ستمبر کو نماز تہجد و فجر باجماعت ادا کی گئی۔اس کے بعد قرآن کریم ، حدیث اور ملفوظات کا درس ہوا۔انصار نے انفرادی ورزش کے بعد ورزشی مقابلہ جات میں حصہ لیا۔اس کے بعد عہد یداران کا اجلاس ہوا۔پہلے عہدیداران کا صدر محترم کے ساتھ تعارف ہوا۔صدر محترم نے شعبہ جات کے کام کا جائزہ لیا اور تفصیلی ہدایات دیں۔نیز فرمایا اجلاسات کو معمولی نہ سمجھیں۔اس میں شامل ہونے والوں کو اللہ تعالیٰ کی برکتیں ملتی ہیں۔قرآن مجید سادہ، ترجمہ اور تفسیر سیکھنے، امتحانات کے لئے کتب کی خریداری اور آئندہ عالمی بیعت کی تیاری کی طرف توجہ دلائی۔اسی روز اجلاس اوّل میں تلاوت و نظم کے بعد تین مقامی احباب نے تقاریر کیں۔اس کے بعد علمی مقابلہ جات ہوئے۔حاضرین سے دلچسپ معلوماتی پر چہ حل کرایا گیا۔صدر محترم نے خطبہ جمعہ میں قرآن مجید کی تلاوت ، اس پر غور اور اس پر عمل کرنے کی طرف توجہ دلائی۔اس میں لورالائی کے سات نومبائعین بھی شامل ہوئے۔نماز جمعہ کے بعد اختتامی اجلاس زیر صدارت صدر محترم شروع ہوا۔تلاوت ، ترجمہ نظم کے بعد مکرم ناظم صاحب ضلع نے ضلعی کارگزاری رپورٹ پیش کی۔مکرم چوہدری حمید اللہ صاحب نے تربیتی امور اور دعوت الی اللہ کی طرف توجہ دلائی۔حاضری : انصار اناسی ، خدام بتالیس ، اطفال پینتیس ، لبنات تمیں ، نومبائعین سات ، نمائندگی کے تھی۔سالانہ اجتماع حیدر آباد ۱۳ستمبر ۱۹۹۶ء کو تلاوت ، عہد اور نظم کے بعد مکرم چوہدری محمد ابراہیم صاحب نے قیام نماز اور دوسرے تربیتی امور پر قیام نماز اور مکرم مرزا محمد الدین صاحب ناز نے ایم ٹی اے سے استفادہ کی طرف توجہ