تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 914
۹۱۴ اجلاس زعماء ہوا۔مکرم چوہدری حمید اللہ صاحب نے جملہ شعبہ جات کا جائزہ لیا اور ہدایات دیں۔صدر محترم نے خطبہ جمعہ میں صحبت صالحین اور دعوت الی اللہ کی طرف توجہ دلائی۔حاضری: انصار دوسو پچاس ، خدام پچاس، اطفال چالیس۔میزان تین سو چالیس۔نمائندگی مجالس تئیس اجلاس ناظمین صوبہ سندھ وزعماء ضلع حیدر آباد ۱۰ستمبر ۱۹۹۶ء کوحیدر آبادشہر میں ناظمین صوبہ سندھ و زعماء ضلع حیدر آباد کا اجلاس مکرم چوہدری حمید اللہ صاحب کی صدارت میں ہوا۔تلاوت و عہد کے بعد صدر محترم نے جملہ شعبہ جات کے کام کا جائزہ لیا اور تفصیلی ہدایات دیں۔سالانہ اجتماع ضلع کراچی استمبر ۱۹۹۶ء کو بیت الحمد مارٹن روڈ کراچی میں ضلعی سالانہ اجتماع منعقد ہوا۔تلاوت ، عہد اور نظم کے بعد مکرم امیر صاحب کراچی نے افتتاحی خطاب میں انصار کو ان کی ذمہ داریوں کی طرف توجہ دلاتے ہوئے حقیقی رنگ میں انصار اللہ اور اللہ تعالیٰ کی رضاء حاصل کرنے کی طرف توجہ دلائی۔اجتماع میں دعوت الی اللہ کے موضوع پر ایک دلچسپ اور معلوماتی مذاکرہ ہوا جس میں چھ مربیانِ کرام نے حصہ لیا۔اس کے بعد ٹی وی پر حضرت خلیفہ امسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ کا خطبہ جمعہ فرمودہ ۷ جون ۱۹۹۶ ء دکھایا گیا۔یہ خطبہ دعوت الی اللہ کے موضوع پر تھا۔دوپہر کے کھانے اور نماز ظہر وعصر کے بعد اطفال اور انصار کے علمی مقابلے ہوئے۔آخری اجلاس مکرم چوہدری حمید اللہ صاحب کی صدارت میں شروع ہوا۔تلاوت و نظم کے بعد تقسیم انعامات کی تقریب ہوئی۔میڈیکل کیمپ کے سلسلہ میں نمایاں خدمات ادا کرنے والے ڈاکٹر ز اور اُن کے معاونین کو بھی انعامات دیئے گئے۔اختتامی خطاب میں صدر محترم نے فرمایا کہ تربیت کے سلسلہ میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے جن پانچ شاخوں کا ذکر فرمایا ہے ان میں سے تیسری بڑی شاخ صحبت صادقین ہے۔اس سلسلہ میں آپ نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی کتب کے مطالعہ اور ایم ٹی اے کے ذریعہ حضور کے خطبات اور مجالس سوال و جواب میں خود بھی اور اپنے اہل وعیال کو بھی شامل کرنے کی طرف توجہ دلائی۔عہد اور دُعا کے ساتھ اجتماع بخیر وخوبی اختتام پذیر ہوا۔مجموعی حاضری چھ سو باون تھی۔اجلاس عہد یداران میں صدر محترم نے شعبہ جات کے کام کا جائزہ لیا اور ہدایات دیں۔نیز درج ذیل امور کی طرف خصوصی توجہ دلائی۔(۱) تنظیم کو مضبوط کریں۔کوئی ناصر تنظیم سے کٹا ہوا نہ ہو۔(۲) جو انصار مجلس کے کاموں میں شامل