تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 893
۸۹۳ سالانہ اجتماع ضلع لودھراں ۱۵ اکتوبر ۱۹۹۳ء کو صبح دس بجے مرکزی نمائندہ کی صدارت میں اجلاس کا آغاز تلاوت ، عہد اور نظم سے ہوا۔اجلاس میں مقامی مریبان کرام کی دو تقاریر ہوئیں۔مرکزی نمائندہ نے خطبہ جمعہ میں حضرت مسیح موعود کی صداقت کے دلائل بیان کئے نیز غلبہ اسلام کے لیے انصار اللہ کی ذمہ داریوں کی طرف توجہ دلائی اور تربیت اولاد کے طریق بتائے۔مجموعی حاضری سو تھی۔نماز جمعہ وعصر کے بعد دوسرے اجلاس میں مرکزی نمائندہ نے تقسیم انعامات کی اور بعد میں برکاتِ خلافت ، اطاعت کی اہمیت ، دعوت الی اللہ کی ضرورت ، خلافت سے مضبوط تعلق ، آئندہ نسلوں کو احمدیت کی امانت کی حفاظت کے لئے تیار کرنے کی طرف توجہ دلائی۔دعا کے ساتھ اجلاس ختم ہوا۔کل حاضری انصارہ ۵، خدام بارہ، اطفال اٹھارہ۔اجلاس دوم کے بعد ضلعی زعماء کی میٹنگ میں مرکزی گوشواروں کی روشنی میں چندہ جات کی ادائیگی ، دعوت الی اللہ کے ٹارگٹ بنانے اور بروقت ماہوار رپورٹ بھیجوانے ، بیعتوں کانٹے سال کا ٹارگٹ پورا کرنے کے لئے بھر پور کوشش اور نو مبائعین کی مسلسل تربیت کی طرف توجہ دلائی۔حاضری زعماء آٹھ تھی۔سالانہ اجتماع ضلع نواب شاہ باندھی میں ۱۵ اکتو بر ۱۹۹۳ء کو یہ اجتماع خدام الاحمدیہ کے ساتھ مشترکہ طور پر کیا گیا۔مکرم حکیم نذیر احمد صاحب ریحان نے خطبہ جمعہ میں تربیت اولاد، عبادت الہی اور دعاؤں میں ذوق پیدا کرنے ، مطالعہ کتب حضرت مسیح موعود، چندہ جات کی ادائیگی اور دعوت الی اللہ کی طرف توجہ دلائی۔بعدہ شعبہ جات کے کام کا جائزہ لیا گیا اور اسے بہتر بنانے کے لئے تفصیلی ہدایات دی گئیں۔سالانہ اجتماع ضلع بدین ضلع بدین کا سالانہ اجتماع گولارچی میں ۱۶ اکتوبر ۱۹۹۳ء کو منعقد ہوا۔صبح ساڑھے دس بجے تلاوت ، عہد اور نظم کے ساتھ اجلاس کی کاروائی کا آغاز ہوا۔مکرم حکیم نذیر احمد صاحب ریحان نے اجتماعات کی غرض و غایت بتائی اور صبر و تحمل اور استقلال کے ساتھ تمام پروگرام کو سننے کی تلقین کی۔غلبہ اسلام کے لئے انصار اللہ کی ذمہ داریوں ، خلافت کی اطاعت ، خلیفہ وقت کے ساتھ تعلق اور بچوں کی تربیت کی طرف توجہ دلائی۔ازاں بعد زعماء کی میٹنگ میں مرکزی گوشواروں کے مطابق زعماء کو اُن کی ذمہ داریوں اور دعوت الی اللہ کے کام کو مزید آگے بڑھانے کی طرف توجہ دلائی۔کھانے اور نماز ظہر وعصر کے بعد مکرم امیر صاحب ضلع کی صدارت میں آخری اجلاس ہوا۔اس میں مکرم نذیر احمد صاحب ریحان نے تقسیم انعامات کے بعد قبول احمدیت کے نتیجہ میں حاصل ہونے والی برکات کا