تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 892
۸۹۲ را نا فاروق احمد صاحب نے سیرت النبی ، مکرم منیر احمد صاحب عابد نے مالی قربانیاں اور اُن کی اہمیت اور مکرم شیخ مبارک احمد صاحب نے " تربیت اولاد پر تقاریر کیں۔خطبہ جمعہ تحریک جدید کے موضوع پر مکرم مولانا محمد اعظم اکسیر صاحب نے دیا اور جمعہ کے بعد مجلس سوال و جواب میں سوالات کے جواب دیئے۔اختتامی اجلاس میں مکرم امیر صاحب ضلع نے انعامات تقسیم کئے اور صدارتی خطاب کیا۔حاضری : انصار بیاسی ، خدام اکیاسی، اطفال بیالیس ، لجنات اڑتیں ، ناصرات پینتیس ، مہمان ہیں۔کل حاضری دوسو اٹھانوے تھی۔سالانہ اجتماع ضلع اٹک ۱۵ اکتوبر ۱۹۹۳ء کو تلاوت و نظم کے ساتھ ساڑھے نو بجے اجلاس کی کاروائی کا آغاز ہوا۔مکرم مولانا بشیر احمد صاحب قمر نے تربیتی امور، دعوت الی اللہ اور فلاح پانے والے گروہ کی صفات کے حوالہ سے جو سورۃ مومنون میں بیان کی گئی ہیں، ایفائے عہد ، نماز با جماعت کی پابندی اور لغویات سے بچنے کی طرف خاص طور پر توجہ دلائی۔آپ نے خطبہ جمعہ میں دعوت الی اللہ کی طرف توجہ دلائی اور نماز جمعہ کے بعد مجلس سوال و جواب میں جواب دیئے۔یہ مجلس آدھا گھنٹہ تک جاری رہی۔ساڑھے تین بجے اختتامی اجلاس ہوا۔مکرم مولوی بشیر احمد صاحب قمر نے عملی نمونہ قائم کرنے اور علمی استعداد کو بڑھانے اور نصائح کو غور سے سننے کی طرف توجہ دلائی۔حاضری: انصار بائیس، خدام اٹھائیں ، لجنات چار ضلع کی چھ مجالس کی مجموعی حاضری تریسٹھ تھی۔سالانہ اجتماع جہلم ۱۵ اکتو بر ۱۹۹۳ء کو صبح ساڑھے دس بجے زعماء اور ضلعی عاملہ کا اجلاس ہوا۔دس میں سے نو مجالس کے زعماء شامل ہوئے۔مجالس کی کارکردگی کا مرکزی جائزہ پیش کر کے ہدایات دی گئیں۔مرکزی نمائندہ مکرم مولانا عبدالسلام صاحب طاہر نے جمعہ پڑھایا اور تعلق باللہ کے موضوع پر خطبہ دیا۔نماز جمعہ وعصر کے بعد اڑھائی بجے دوسرا اجلاس ہوا۔تلاوت نظم اور عہد کے بعد مکرم مولا نا عبد السلام صاحب طاہر نے دعوت الی اللہ کے موضوع پر تقریر کی۔مکرم امیر صاحب کی صدارتی تقریر کے بعد دعا کے ساتھ اجتماع ختم ہوا۔کل حاضری ایک سوساٹھ تھی۔سالانہ اجتماع اوکاڑہ ۱۵ اکتو بر ۱۹۹۳ء کو مکرم امیر صاحب ضلع کی صدارت میں اجلاس شروع ہوا۔تلاوت نظم وعہد کے بعد مرکزی نمائندہ مکرم رفیق احمد صاحب ثاقب نے تربیتی امور کی طرف توجہ دلائی۔بعد میں تلاوت ونظم اور تقریر کے مقابلہ جات ہوئے۔اس دوران عہدیداران کا اجلاس ہوا۔شعبہ جات کے کام کا جائزہ لیا گیا اور مزید ہدایات دی گئیں۔بعدہ اجلاس عام میں مقامی مربی مکرم نصیر احمد صاحب وڑائچ نے اکرام ضیف اور مکرم مبشر مجید با جوہ صاحب نے تربیت اولاد کے موضوع پر تقاریر کیں تقسیم انعامات کے بعد مکرم امیر صاحب ضلع نے مؤثر رنگ میں اختتامی تقریر کی۔حاضری نوے تھی۔