تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 881
ΑΔΙ مسائل پر لیکچر دیا اور سوالات کے جوابات دیئے۔حاضری تھیں تھی۔۲ اکتوبر کو صبح نماز تہجد باجماعت ادا کی گئی۔نماز فجر کے بعد مکرم عبد الرزاق صاحب نے تربیت اولا د خصوصا وقف نو بچوں کی تربیت کے بارہ میں درس دیا۔حاضری میں تھی۔ساڑھے آٹھ بجے تا ساڑھے بارہ بجے اختتامی اجلاس ہوا۔مکرم مولا نا دین محمد صاحب شاہد نے دعوت الی اللہ کے مفید طریقے بتائے ، دعوت الی اللہ کا جائزہ لیا۔داعیان نے دعوت الی اللہ کی مساعی بیان کی۔آخر میں داعیان کی خصوصی تحریک میں حصہ لینے تلقین کی گئی تو بارہ احباب نے اپنے نام اس تحریک میں لکھوائے۔کل حاضری چالیس تھی۔سالانہ اجتماع سیالکوٹ ۱۲ کتو بر ۱۹۹۲ ء کو مکرم شیخ مبارک احمد صاحب نے تحریک جدید پر تقریر کی۔مکرم مولانا محمد اعظم صاحب اکسیر نے نظام کے موضوع پر خطاب کیا نیز خطبہ جمعہ میں تربیتی امور کی طرف توجہ دلائی اور سوالات کے جوابات دیئے۔حاضری اندازاً نو سو تھی۔سالانہ اجتماع اسلام آباد ۱۵ اکتوبر ۱۹۹۲ء کو سالانہ اجتماع زیر صدارت مکرم چوہدری شبیر احمد صاحب شروع ہوا۔مکرم چوہدری صاحب نے حضور انور کے الفاظ میں انصار کا مقام اور انکی ذمہ داریوں کی طرف توجہ دلائی۔مکرم مولانا غلام باری صاحب سیف نے سیرت النبی اور مکرم چوہدری شاہد احمد صاحب نے ذکر حبیب کے موضوع پر تقریر کی۔نو بجے شب نعتیہ مشاعرہ میں سب سے پہلے حضرت مسیح موعود کا کلام سنایا گیا اور بعد میں مندرجہ ذیل شعراء نے اپنا اپنا کلام سنایا۔مکرم جنرل محمود الحسن صاحب، مکرم عبد المنان صاحب ناہید، مکرم سید یوسف سهیل شوق صاحب ، مکرم عبد الجلیل صاحب عشرت، مکرم یمین المیا من صاحب، مکرم حمید الحامد صاحب، مکرم چوہدری شبیر احمد صاحب۔مشاعرہ کے بعد سوال و جواب پر مشتمل ویڈیو کیسٹ دکھائی گئی۔۱۶ اکتوبر کو نماز تہجد سے پروگرام شروع ہوا۔کھیلوں کے پروگرام بھی ہوئے۔آخری اجلاس مکرم چوہدری علیم الدین صاحب امیر جماعت کی صدارت میں ہوا جس میں دعوت الی اللہ کے موضوع پر مکرم محمد اسماعیل صاحب منیر نے تقریر کی نیز مکرم چوہدری شبیر احمد صاحب اور مکرم سعید الحسن صاحب مربی سلسلہ نے سوالات کے جوابات دیئے۔سالانہ اجتماع بہاولپور ۱۵ اکتوبر ۱۹۹۲ء کو مکرم امیر صاحب ضلع نے ضلعی اجتماع کا افتتاح کیا۔بعدۂ ورزشی مقابلے ہوئے۔