تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 870
۸۷۰ سالانہ اجتماع ضلع سانگھڑ سالانہ اجتماع ۱۳ ستمبر ۱۹۹۱ ء کو چک ۲۴ میں منعقد ہوا۔مکرم محمد لقمان صاحب نے اپنی تقریر میں اجتماعات کی غرض و غایت بیان کی اور اطاعت نظام جماعت پر زور دیا نیز نماز تہجد و فجر کے بعد قرآن کریم، حدیث ، ملفوظات اور مشعل راہ کے درس دیئے۔یہ اجلاس مکرم امیر صاحب ضلع کی صدارت میں ہوا۔مکرم محمد لقمان صاحب نے مختلف سوالات کے جوابات دیئے۔اجتماع کی آخری تقریر مکرم حافظ مظفر احمد صاحب نے کی۔حاضری ایک سو پینتیس تھی۔اجتماع حلقه سمندری ضلع فیصل آباد ۲۰ ستمبر ۱۹۹۱ ء کو اس اجتماع میں مکرم نصیر احمد صاحب عابد نے تربیت اولاد اور ہماری ذمہ داریاں کے موضوع پر تقریر کی۔حاضری A مجالس۔مکرم عبد الباسط شاہد صاحب نے خطبہ جمعہ دیا اور نماز پڑھائی۔بعد نماز جمعہ مکرم منیر احمد صاحب عابد نے سلائیڈ زلیکچر دیا۔حاضری ایک سو چودہ۔تربیتی اجتماع حیدر آباد ۲۰ ستمبر ۱۹۹۱ء کو اس اجتماع میں مکرم مولانا غلام باری صاحب سیف نے سیرت النبی پر تقریر فرمائی۔مجموعی حاضری تین سو بائیس رہی۔سالانہ اجتماع ضلع کراچی ضلع کراچی کا سالانہ اجتماع بیت الحمد مارٹن روڈ میں انعقاد پذیر ہوا۔اجتماع کا افتتاح ۲۲ ستمبر ۱۹۹۱ء کو مکرم چوہدری حمید اللہ صاحب صدر مجلس کی تقریر سے ہوا۔آپ نے انصار کو باقاعدگی سے ساتھ تلاوت قرآن کریم کرنے کی ہدایت فرمائی۔صدر محترم کی دوسری تقریر انقلاب روس۔حضرت بانی سلسلہ احمدیہ اور آپ کے خلفاء کی پیشگوئیوں کی روشنی میں" کے موضوع پر تھی۔مکرم مولانا غلام باری صاحب سیف نے ” ہم ایک نیا نظام، نیا آسمان اور نئی زمین چاہتے ہیں“ کے موضوع پر تقریر کی۔کل حاضری نو سو پچپن تھی۔سالانہ اجتماع لاڑکانہ ۲۶، ۲۷ ستمبر ۱۹۹۱ء کو نماز مغرب و عشاء کے بعد درس ملفوظات مکرم داؤ د احمد صاحب منیب نے دیا اور عہدیداران ضلع کی میٹنگ میں انصار کو کام منظم طریق پر کرنے کی تلقین کی نیز شعبہ جات کا جائزہ بھی لیا۔۲۷ ستمبر کو نماز تہجد اور فجر کے بعد آپ نے درس قرآن دیا اور صدارتی تقریر میں شانِ رسول بیان کی اور نماز با جماعت کے قیام کی طرف توجہ دلائی۔حاضری ایک سوا کیس تھی۔۔