تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 853
۸۵۳ اجتماع ماڈل ٹاؤن لاہور ۲۵ دسمبر ۱۹۸۹ء کو اجتماع بعد نماز ظہر و عصر شروع ہوا۔مکرم مولانا غلام باری صاحب سیف، مکرم مولا نا سلطان محمود انور صاحب اور مکرم حافظ مظفر احمد صاحب نے مختلف موضوعات پر تقاریر کیں۔اجتماع ضلع سیالکوٹ ۲۹ دسمبر ۱۹۸۹ء کو دانہ زید کا ضلع سیالکوٹ میں اجتماع سے مکرم حافظ مظفر احمد صاحب نے صد سالہ جشن تشکر ، مکرم پر و فیسر عبدالرشید غنی صاحب نے تربیت اولا د اور مکرم چوہدری شبیر احمد صاحب نے اطاعت اور دعوت الی اللہ کے بارے میں تقاریر کیں۔آخر میں امیر صاحب ضلع سیالکوٹ نے خطاب کیا۔حاضری تقریباً ایک ہزار تھی۔١٩٩٠ء اجتماع شیخو پوره ۱۶ مارچ ۱۹۹۰ء کو اجتماع صبح ساڑھے دس بجے مکرم چوہدری حمید اللہ صاحب صدر مجلس کی صدارت میں افتتاحی اجلاس شروع ہوا۔افتتاحی تقریر میں مکرم چوہدری انور حسین صاحب امیر ضلع نے باہمی رابطہ، اخوت اور دعوت الی اللہ کی طرف سے توجہ دلائی۔اس کے بعد مکرم منور احمد جاوید صاحب نے دعوت اللہ اور تحریک جدید کے ثمرات اور نشانات پر مشتمل واقعات بیان کیے۔مکرم مغفور احمد قمر صاحب مربی سلسلہ نے سیرت النبی کے موضوع پر خطبہ دیا۔نماز جمعہ کے بعد اختتامی اجلاس ہوا۔تلاوت نظم کے بعد صدر محترم نے خطاب کیا۔کل حاضری چھ سو بہتر تھی۔تربیتی اجلاس دارالذکر فیصل آباد مورخہ ۲۵ جون ۱۹۹۰ء کو بعد نماز مغرب بیت الفضل میں مکرم صدر صاحب مجلس کی زیر صدارت تربیتی اجلاس منعقد ہوا جس میں تلاوت، نظم اور عہد کے بعد قائد صاحب عمومی نے نماز با جماعت ، عبادات اور پانچ بنیادی اخلاق کی طرف توجہ دلائی۔بعد میں مکرم صدر صاحب نے روحانیت اور دعا کے بارے میں قیمتی نصائح سے نوازا۔حاضری اس طرح رہی انصار اتی، خدام ایک سو تینتیس ، اطفال بیاسی رہی۔ضلعی اجتماع کوٹلی آزاد کشمیر اگست ۱۹۹۰ء کو ضلعی اجتماع آرام باڑی ضلع کوٹلی میں منعقد ہوا۔تلاوت وعہد کے بعد دس بجے مکرم امیر صاحب نے اجتماع کا افتتاح کیا۔درس قرآن کریم ، درس حدیث ، ملفوظات حضرت مسیح موعود اور سیرت النبی کے موضوع پر تقاریر ہوئیں۔ساڑھے گیارہ بجے زعماء کا اجلاس ہوا۔مکرم رفیق احمد صاحب جاوید