تاریخ انصاراللہ (جلد 3)

by Other Authors

Page 852 of 1118

تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 852

۸۵۲ موضوع پر حدیث کا اور مکرم ناظم صاحب ضلع نے ملفوظات سے دعا کے موضوع پر درس دیا۔بعد ازاں ورزشی مقابلہ جات شروع ہوئے جن میں کلائی پکڑنا ، سائیکل ریس ، میوزیکل چیئر ، گولہ پھینکنا ، دوڑ اور رسہ کشی شامل تھے۔اس کے بعد ناشتہ کیا گیا۔تیسرا اجلاس مکرم امیر صاحب ضلع کی زیر صدارت تلاوت قرآن پاک سے شروع ہوا۔اسی دوران تقریری مقابلہ بھی کروایا گیا۔جس میں سات مقررین نے حصہ لیا نیز مضمون نویسی کا مقابلہ ہوا جس میں پانچ انصار نے حصہ لیا۔سوا ایک بجے جمعہ مکرم مولانا سلطان محمود انور صاحب ناظر اصلاح وارشاد مرکزیہ نے پڑھایا۔اختتامی اجلاس اڑھائی بجے مکرم مولانا سلطان محمود انور صاحب کی زیر صدارت شروع ہوا۔تلاوت و نظم کے بعد انعامات تقسیم کئے گئے۔مکرم امیر صاحب ضلع نے ایک بار پھر حضور انور کا پیغام پڑھ کر سنایا۔مکرم مولا نا سلطان محمود انور صاحب نے اپنے خطاب میں انصار اللہ کو دعوت الی اللہ کے سلسلہ میں ذمہ داریوں کی طرف توجہ دلائی۔حاضری افتتاحی اجلاس : انداز ادو سو پچپیں۔تہجد : زائد از سوافراد۔اختتامی اجلاس: چارسو۔سالانہ اجتماع مجلس شاہدرہ لاہور یہ اجتماع مورخه ۱۰ نومبر ۱۹۸۹ء بروز جمعتہ المبارک بیت الحمد ر چنا ٹاؤن میں صبح زیر صدارت مکرم کرنل دلدار احمد صاحب ناظم ضلع شروع ہوا۔دوسرا اجلاس بعد از نماز جمعہ ہوا۔مرکزی نمائندگان مکرم مولا نا سید احمد علی صاحب اور مکرم مولا نا محمد اعظم اکسیر صاحب اور مقامی طور پر مکرم مولانا بشیر الدین صاحب مربی سلسلہ شالا مارٹاؤن اور مکرم چوہدری مرید احمد صاحب بھٹی سیکرٹری اصلاح وارشاد نے تقاریر کیں۔ایک مجلس سوال و جواب کا بھی انعقاد کیا گیا جس میں مکرم مولانا سید احمد علی شاہ صاحب نے سوالات کے جوابات دیئے۔حاضری اس طرح رہی۔انصار پچپن ، خدام سینتالیس ، اطفال ساٹھ ، لجنات تھیں ، ناصرات اٹھا ئیں۔میزان دو سو ہیں۔سالانہ اجتماع ضلع لاہور ۲۴ نومبر ۱۹۸۹ء بروز جمعتہ المبارک کو اجتماع کی کارروائی کا آغاز صبح ساڑھے دس بجے تلاوت کلام پاک سے ہوا۔بعد ازاں حضرت مسیح موعود کا شیریں کلام ترنم سے پڑھا گیا۔پھر سیرت آنحضور پر دو تقاریر ہوئیں۔اس اجتماع میں مرکز کی نمائندگی مکرم مولانا سید احمد علی شاہ صاحب اور مکرم مولا نا محمد اسماعیل منیر صاحب نے کی۔نماز جمعہ اور کھانے کے وقفہ کے بعد دوسرا اجلاس ہوا۔آخر میں مجلس سوال و جواب منعقد کی گئی جس میں مکرم مولانا سید احمد علی شاہ صاحب نے مہمانوں کے سوالوں کے جوابات دیئے۔حاضری : مردستر ، مستورات بتیس مہمان مرد پچاس ، مستورات تمہیں۔