تاریخ انصاراللہ (جلد 3)

by Other Authors

Page 848 of 1118

تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 848

۸۴۸ صاحب نے تقاریر کیں۔دعا کے ساتھ اجتماع اختتام کو پہنچا۔حاضری آٹھ سوتھی۔اجتماع ضلع بدین مورخه ۲۱ ستمبر ۱۹۸۹ء کو انصار اللہ ضلع بدین کا اجتماع بعد نماز ظہر شروع ہوا۔اس میں انصار کے علمی و ورزشی مقابلہ جات کے علاوہ اطفال کے علمی مقابلہ جات کا بھی پروگرام بنایا گیا۔اعزاز پانے والے انصارا ور اطفال میں انعامات تقسیم کئے گئے۔مورخہ ۲۲ ستمبر کو یہ اجتماع دعا کے ساتھ اختتام کو پہنچا۔مجلس مقامی ربوہ کا سالانه یک روزه تربیتی پروگرام مجلس مقامی ربوہ کو مورخہ ۳۰ ستمبر ۱۹۸۹ء بروز ہفتہ سالانہ تربیتی یک روزہ پروگرام منعقد کرنے کی توفیق ملی۔مجلس ربوہ کے تقریباً ایک ہزار انصار نے اس میں شرکت کی اور اڑتیں حلقوں کی نمائندگی ہوئی۔پروگرام اگر چہ مختصر تھا تا ہم انصار نے نہایت ذوق و شوق سے اس میں حصہ لیا۔یہ پروگرام بڑا کا میاب اور دلچسپ رہا۔تربیتی پروگرام کا آغاز نماز تہجد سے ہوا جور بوہ کے اڑ میں حلقوں میں باجماعت ادا کی گئی۔مرکزی طور پر بیت اقصٰی میں نماز تہجد باجماعت ادا کی گئی۔نماز فجر کے بعد ا بتلاؤں کی حکمت اور اس میں مومن کا کردار“ کے موضوع پر ملفوظات کا درس ہوا۔۳۰ ستمبر کو بہشتی مقبرہ میں دعا کے لئے خصوصی پروگرام دیا گیا تھا چنانچہ جملہ حلقوں سے انصار دعا کی غرض سے بہشتی مقبرہ تشریف لے گئے۔پہلا اجلاس: بیت اقصٰی میں تربیتی پروگرام منعقد ہونا تھا چنانچہ انصار جوق در جوق بیت اقصٰی کی طرف رواں دواں تھے۔دوستوں کا شوق قابل دید تھا۔بعض کی پیرانہ سالی اور ضعف بھی اس راہ میں روک نہ بنا اور وہ تکلیف اُٹھا کر بھی پہنچ رہے تھے۔انصار آٹھ بجے سے قبل ہی بلاک وائز اپنے حلقوں میں بیٹھتے گئے۔سٹیج بیت اقصیٰ کے وسط میں بنایا گیا تھا جبکہ خوبصورت بینروں سے تزئین بھی کی گئی تھی۔اجلاس مکرم نسیم سیفی صاحب وکیل التعلیم و ایڈیٹر روز نامہ الفضل کی صدارت میں شروع ہوا۔تلاوت قرآن کریم ، مکرم قاضی محمد عاشق صاحب انچارج مدرسته الحفظ جامعہ احمدیہ نے کی جبکہ مکرم محمد رفیع صاحب ناصر نے حضرت مسیح موعود کا منظوم کلام پیش کیا۔بعد میں جملہ انصار نے زعیم اعلیٰ ربوہ کی قیادت میں کھڑے ہو کر اپنا عہد دُہرایا۔پہلے اجلاس میں مندرجہ ذیل نقار یہ ہو ئیں۔درس قرآن مجید (تعلق بالله ) مکرم صوفی بشارت الرحمن صاحب استاذ الجامعه درس حدیث ( زہد و تقوی ) مکرم جمیل الرحمن صاحب رفیق سابق مربی انچارج کینیا تقریر ( ہمارا زادراه تقوی) مکرم صوفی محمد الحق صاحب آخر میں مکرم نیم سیفی صاحب نے صدارتی خطاب میں انصار کے عہد کی طرف حاضرین کی توجہ