تاریخ انصاراللہ (جلد 3)

by Other Authors

Page 839 of 1118

تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 839

۸۳۹ ہوئی۔مغرب و عشاء کے بعد علمی مقابلہ جات تلاوت ونظم تقریر اور دینی معلومات منعقد ہوئے۔۲۵ ستمبر کو نماز تہجد و فجر کے بعد درس قرآن کریم ہوا۔بعد میں مجلس عاملہ کی میٹنگ منعقد ہوئی۔ناشتہ اور کھیلوں کے وقفہ کے بعد دس بجے اجتماع کی اختتامی تقریب منعقد ہوئی تقسیم انعامات کے بعد مکرم عبدالوہاب صاحب نے دعوت الی اللہ کے موضوع پر تقریر کی۔دعا کے ساتھ اجتماع اختتام کو پہنچا۔حاضری ایک سوستر رہی۔سالانہ اجتماع ضلع رحیم یارخان یکیم و دو اکتوبر ۱۹۸۷ء کو رحیم یار خان میں مکرم محمد اسلم صابر صاحب اور مکرم مولوی لطیف احمد صاحب شاہد تشریف لے گئے جہاں مجالس انصار اللہ ضلع رحیم یار خان کا اجتماع منعقد ہوا۔امیر صاحب ضلع کے افتتاحی خطاب کے بعد دیگر موضوعات پر مرکزی نمائندگان نے تقاریر فرمائیں۔بعد نماز عشاء جلسہ انگلستان کی وڈیو دکھائی گئی۔اجتماع کے دوسرے روز نماز تہجد کے بعد درس القرآن دیا گیا۔بعد میں دو تقاریر کے بعد انصار اللہ اور اطفال الاحمدیہ کے تلاوت، نظم اور تقاریر کے مقابلہ جات ہوئے۔نیز دیگر ورزشی مقابلہ جات بھی ہوئے۔نماز جمعہ کے بعد اجتماع کا اختتام تقسیم انعامات پر ہوا۔اجتماع میں ایک درجن مجالس کے نمائندوں نے شرکت کی انصار کی تعداد پینتیس اور کل حاضری ساٹھ تھی۔سالانہ تربیتی اجتماع ضلع وہاڑی یکم ، ۲ اکتوبر کو مجالس ضلع وہاڑی کا سالانہ تربیتی اجتماع منعقد ہوا جس میں حاضرین کی تعداد ایک سو بائیں تھی۔مکرم صوفی محمد اسحاق صاحب نے حضرت مسیح موعود کا عشق رسول اور مکرم مولا نا مبشر احمد کاہلوں صاحب نے خدا تعالیٰ کے حضور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا مقام اور قرب“ پر خطاب کیا۔مکرم چوہدری شبیر احمد صاحب نے شعبہ جات خصوصاً اصلاح وارشاد تعلیم ، تربیت اور تحریک جدید کا تفصیلی جائزہ لیا۔۲ اکتوبر ۱۹۸۷ ء کو شادیوال ضلع گجرات میں مجالس ضلع کا تربیتی اجلاس منعقد کیا گیا جس میں مکرم مولانا محمد اسماعیل منیر صاحب، مکرم سید منصور احمد صاحب بشیر اور مکرم عبد الوہاب صاحب مرکز سے تشریف لے گئے۔سالانہ تربیتی اجتماع ضلع اسلام آباد ۱۹۰۸ اکتوبر کو اسلام آباد میں سالانہ تربیتی اجتماع کا انعقاد ہوا۔مرکز کی نمائندگی مکرم مولانا دوست محمد صاحب شاہد مؤرخ احمدیت ، مکرم مولانا نسیم سیفی صاحب ، مکرم مولا نا محمد اسماعیل صاحب منیر اور مکرم مولانا عبدالوہاب صاحب نے کی اور تعلق باللہ کی اہمیت اور فضائل ، سیرت طیبہ، قیام صلوۃ اور دعوت الی اللہ جیسے موضوعات پر تقاریر کیں۔نیز احباب کو تربیتی اور تبلیغی امور کی طرف توجہ دلائی گئی۔حاضری ایک سو میں تھی۔مرکزی نمائندگان نے جلسہ سالانہ کی سلائیڈ ز کا انتظام بھی کیا۔