تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 838
۸۳۸ اجتماع میر پور خاص حیدرآباد ۱۳ مارچ ۱۹۸۷ء کو نماز جمعہ و عصر کی ادائیگی کے بعد اجتماع کی افتتاحی تقریب کا آغاز ہوا۔مکرم محمد اسلم شاد منگلا صاحب نے خدا تعالی کے فضلوں کا ذکر کرتے ہوئے انصار کو ان کی ذمہ داریوں کی طرف توجہ دلائی۔بعد میں مکرم مولانا سید احمد علی شاہ صاحب نے دعوت الی اللہ اور مکرم مولانا محمد دین صاحب نے صداقت حضرت مسیح موعود کے موضوعات پر تقاریر کیں۔بعد میں ورزشی مقابلہ جات ہوئے۔دوسرا اجلاس نماز مغرب وعشاء کے بعد شروع ہوا۔جس میں مجلس سوال و جواب بھی ہوئی۔۱۴ مارچ کو نماز تہجد و فجر کے ساتھ دن کا آغاز ہوا۔درس کے بعد اجلاس زعماء و مربیان اور جماعت منعقد ہوا۔جس میں نماز با جماعت ، اور دعوت الی اللہ کی طرف توجہ دلائی گئی۔نو بجے اختتامی اجلاس شروع ہوا جس میں مقررین نے قیمتی نصائح کیں۔تقسیم انعامات کے بعد دعا کے ساتھ یہ اجتماع اختتام کو پہنچا۔چھپیں مجالس کے تین سو پچاس احباب شامل ہوئے۔اجلاس زعماء ضلع ٹو بہ ٹیک سنگھ ۲۶ جولائی ۱۹۸۷ء کو زعماء مجالس ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کا اجلاس بیت الاحمد یہ گوجرہ میں ہوا۔تینتیس میں سے سولہ زعماء حاضر تھے۔تربیتی اجتماع ضلع بھکر ۳۰ ۳۱ جولائی ۱۹۸۷ء کو مجالس ضلع بھکر کے تربیتی اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں غیر از جماعت احباب بھی شامل ہوئے۔مکرم چوہدری شبیر احمد صاحب اور مکرم مولانا عبدالوہاب صاحب نے مختلف موضوعات پر تقاریر کیں اور مجلس سوال و جواب منعقد ہوئی۔حاضری پچاس رہی۔سالانہ تربیتی اجتماع ضلع سانگھڑ ۱۰،۹ اگست ۱۹۸۷ء کو مجالس ضلع سانگھڑ کے سالانہ تربیتی اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مکرم عبدالرشید صاحب تبسم نے مرکزیہ کی طرف سے نمائندگی کی۔سالانہ تربیتی اجتماع ضلع سیالکوٹ ۲۸ اگست ۱۹۸۷ء مکرم امیر صاحب ضلع سیالکوٹ کے زیر صدارت سالانہ تربیتی اجتماع منعقد کیا گیا۔کل حاضری بمعہ مستورات گیارہ سو تھی۔چھیاسی مجالس کی نمائندگی ہوئی۔اجتماع ضلع بدین ۲۴ ستمبر ۱۹۸۷ء کو شام ۴ بجے تلاوت، نظم اور عہد کے ساتھ اجتماع کا آغاز ہوا۔مکرم مولانا عبدالوہاب صاحب نے افتتاحی خطاب میں تربیتی امور کی طرف توجہ دلائی۔ازاں بعد مجلس سوال و جواب منعقد