تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 793
۷۹۳ شام کو لیہ پہنچے۔مقامی جماعت نے مجلس مذاکرہ کا اہتمام کیا۔مکرم عبد الرب صاحب کی کوٹھی کے صحن میں سو سے زائد افراد شامل ہوئے جن میں سے پچپن غیر از جماعت افراد تھے۔مکرم مولا نا سیف صاحب نے دلنشیں انداز میں جوابات دیئے۔مکرم چوہدری صاحب موصوف نے سلائیڈز کی نمائش سے تعارفی لیکچر کا فریضہ انجام دیا۔ڈیرہ غازیخان میں 9 جون بروز جمعرات کی شب کو مکرم مولانا سیف صاحب کا تربیتی لیکچر اور مکرم چوہدری شبیر احمد صاحب کا سلائیڈ لیکچر ہوا۔پندرہ غیر از جماعت افراد شامل ہوئے۔ان میں سے اکثر اگلے روز مکرم مولوی عبد الرحمن صاحب مبشر کے گھر میں منعقدہ مذاکرہ میں بھی شامل ہوئے اور سوالات کئے۔واپسی پر وفد نے مظفر گڑھ میں رات کو قیام کیا۔یہاں پر بھی مجلس مذاکرہ کا اہتمام کیا گیا۔یک روزه تربیتی اجتماع بلوچستان یک روزہ تربیتی علاقائی اجتماع بلوچستان ۱۲ اگست ۱۹۸۳ء کو منعقد ہوا جس میں مرکز سے بطور نمائندہ مکرم مولا نا دوست محمد صاحب شاہد تشریف لائے۔کوئٹہ کے علاوہ دیگر مقامات یعنی ستمی ، قلات ، سریاب سے انصار اجتماع میں شامل ہوئے۔اللہ تعالیٰ کے فضل سے اجتماع نہایت کامیاب رہا اور انصار میں خاصی بیداری پیدا ہوئی۔محترم مولانا صاحب کی تشریف آوری کے وقت کئی مجالس سوال و جواب بھی منعقد کی گئیں۔مقابلہ تعلیم القرآن انعامی شیلڈ مجالس ضلع کراچی سال ۱۹۸۳ء میں نظامت ضلع کراچی نے مجالس کے مابین تعلیم القرآن انعامی شیلڈ کا مقابلہ منعقد کروایا۔یہ مقابلہ مجلس ناظم آباد نے جیتا اور انعامی شیلڈ کی مستحق قرار پائی۔سائیکل سفر ضلع کراچی مورخه ۱۴ اگست ۱۹۸۳ء کو مجالس ضلع کراچی کا اجتماعی سائیکل سفر پروگرام منعقد ہوا۔پروگرام میں اکیاون انصار نے شرکت کی اور اکتیس انصار سائیکلوں کے ذریعہ مقررہ جگہ پر پہنچے۔اس موقع پر ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جس کی صدارت مکرم راجہ ناصر احمد خان صاحب نائب ناظم ضلع صف دوم نے کی اور انصار کو داعی الی اللہ بنے کی تلقین کی مجلس مارٹن روڈ کی طرف سے شاملین کے لئے ناشتہ کا انتظام کیا گیا۔تربیتی اجلاس بہاولپور ۲۲ ستمبر ۱۹۸۳ء کو ایک تربیتی اجتماع منعقد ہوا۔مکرم مولانا رحمت اللہ خاں صاحب مربی سلسلہ اور مکرم مولا نا دوست محمد شاہد صاحب مورخ احمدیت اور دیگر احباب نے نقار یہ کیں۔مقابلہ تلاوت نظم اور تقریر میں انصار نے شوق سے حصہ لیا۔رات کی نشست میں مکرم منیر الدین احمد صاحب نے سلائیڈ ز دکھائیں۔یہ نشست رات ساڑھے بارہ بجے تک جاری رکھی۔اگلے روز تہجد سے سات بجے تک نشست دی۔دوسری نشست آٹھ بجے سے گیارہ بجے تک اور پھر نماز جمعہ کے بعد یہ اجتماع اختتام پذیر ہوا۔تمام مجالس سے انصار