تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 783
۷۸۳ ضلع کراچی کا ایک روزہ سالانہ اجتماع ۱ ستمبر ۱۹۸۲ء کو مسجد احمدیہ عزیز آباد کراچی کے بڑے احاطہ میں مجلس ضلع کراچی کا سالانہ اجتماع منعقد ہوا جس میں مکرم مولانا غلام باری صاحب سیف نے بطور نمائندہ مرکز شرکت فرمائی۔یہ اجتماع صبح نو بجے سے لے کر شام پونے سات بجے تک جاری رہا۔پہلا اجلاس : آغاز تلاوت قرآن کریم سے ہوا جو مکرم عبدالرشید صاحب سماٹری نے کی۔بعد ۂ مکرم مولانا غلام باری سیف صاحب نے انصار سے عہد دہر وایا۔اس کے بعد مکرم چوہدری اعجاز احمد صاحب ایڈیشنل مہتم عمومی نے در مشین سے حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کا شیریں کلام پیش کیا۔بعد ازاں درج ذیل زعماء اعلیٰ نے اپنی اپنی مجلس کی کارکردگی کی رپورٹ پیش کی۔مکرم الحاج ملک جمیل احمد صاحب زعیم اعلی مجلس ناظم آباد، مکرم منظور احمد صاحب شاد زعیم اعلی مجلس ڈرگ روڈ ،ہمکرم چوہدری محمود احمد صاحب زعیم اعلی مجلس مارٹن روڈ ، مکرم حضرت اللہ صاحب پاشا زعیم اعلیٰ مجلس صدر، مکرم چوہدری ظفر اللہ صاحب زعیم اعلی مجلس عزیز آباد رپورٹوں کے بعد محترم مولانا غلام باری صاحب سیف نے حاضرین سے نہایت مؤثر انداز میں خطاب فرمایا اور زعماء اعلی کرام کی رپورٹوں پر تبصرہ بھی فرمایا۔آپ نے اجتماع کا افتتاح سورۃ جمعہ کی چند آیات کی تلاوت سے فرمایا اور اس کی تشریح فرمائی نیز صحابہ کرام کے بعض ایمان افروز واقعات بیان کئے۔دوسرا اجلاس: یہ اجلاس محترم محمد عثمان صاحب چینی مربی کراچی کی زیر صدارت منعقد ہوا۔مکرم حافظ محمد فیضی صاحب نے تلاوت قرآن پاک کی اور نظم مکرم چوہدری ظفر اللہ صاحب زعیم اعلی مجلس عزیز آباد نے در مشین سے سنائی۔اس اجلاس میں درج ذیل تقاریر ہوئیں۔(۱) تربیت اولاد، مکرم حضرت اللہ صاحب پاشاز عیم اعلی مجلس صدر (۲) صحت جسمانی ، مکرم ڈاکٹر احسان الحق صاحب (۳) وقف عارضی مکرم مولانا عبد المنان صاحب شاہد مربی کراچی (۴) استحکام پاکستان اور جماعت احمدیہ، مکرم مولانا خلیفہ صباح الدین صاحب مربی کراچی (۵) استحکام پاکستان اور جماعت احمدیہ، مکرم مولانا غلام باری صاحب سیف نے قیام پاکستان کا آنکھوں دیکھا حال اور مولانا شبیر احمد عثمانی صاحب سے ملاقات کے واقعات بیان فرمائے۔اس کے بعد میوزیکل چیئر ز کا مقابلہ ہوا جس میں مکرم مقصود احمد صاحب مجلس صدر اوّل۔مکرم سعید احمد صاحب مجلس صدر ، دوم اور مکرم شریف احمد صاحب مجلس ڈرگ روڈ سوم قرار پائے۔بعدۂ دو پہر کے کھانا کے بعد نماز ظہر و عصر باجماعت ادا کی گئیں۔تیسرا اجلاس مکرم چوہدری شریف احمد صاحب وڑائچ نائب ناظم ضلع کراچی کی صدارت میں ہوا۔مکرم چوہدری اعجاز احمد صاحب نے قرآن کریم کی تلاوت کی اور مکرم سید عبدالرفیق صاحب نے در مشین سے ایک نظم خوش الحانی سے