تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 775
۷۷۵ ۱۹۷۹ء کے شروع میں رسالہ کی سرکولیشن بہت کم تھی۔سال نو کے آغاز پر سب سے پہلے ماہنامہ کی اشاعت کو وسیع کرنے کی مہم چلائی گئی تاکہ زیادہ سرکولیشن کے نتیجے میں اخراجات کا بار کم ہو۔صدر مجلس حضرت صاحبزادہ مرزا طاہر احمد صاحب نے اشاعت بڑھانے کا خاص پروگرام دفتر کو دیا۔آپ نے رسالہ کی انتظامیہ (MANAGEMENT) میں بھی تبدیلی فرمائی۔مینیجر کو اپنی ہدایات سے نوازا اور رسالہ کی خریداری کو معیاری بنانے کی تلقین فرمائی۔موجودہ دور میں بھی روز نامہ الفضل اور ماہنامہ انصار اللہ میں انصار کی خدمت میں خریداری کے لئے اعلانات شائع کئے گئے۔عہدیداران کو خطوط کے ذریعہ متحرک کیا گیا۔پاکستان کے علاوہ بیرونی ممالک میں بھی رسالہ کی خریداری کے لئے خاص توجہ دی گئی۔توسیع اشاعت کے لئے جو مختلف طریق کا راختیار کئے گئے ، ان میں سے ایک طریق مربیان کرام کا تعاون حاصل کرنا بھی تھا۔اللہ تعالیٰ کے فضل سے ان تمام کوششوں کا نتیجہ بہت ہی شاندار نکلا اور رسالہ کی اشاعت جو ۱۹۸۲ء میں تین ہزار دوصد تھی ، ۱۹۹۹ء میں آٹھ ہزار چارسو سے تجاوز کر گئی اور آمد بھی بفضلہ تعالی سات لاکھ چھتیں ہزار روپے تک پہنچ گئی۔رسالہ کے اخراجات کا اکثر حصہ پہلے مجلس کی گرانٹ سے پورا ہوتا تھا۔اب رسالہ اپنے پاؤں پر کھڑا ہو گیا۔معاونین: (۱) دسمبر ۱۹۸۲ء میں ماہنامہ انصار اللہ کی خریداری کا پانچ ہزار ٹارگٹ مقرر کر کے اسے ضلع وار تقسیم کیا گیا۔ضلع لاہور نے اپنا دوصد نئے خریداروں کا ٹارگٹ دسمبر ۱۹۸۲ء میں ہی پورا کر دیا جو کہ مکرم ملک منور احمد جاوید صاحب کی مساعی کا نتیجہ تھا۔انہوں نے مزید ایک سو خریداران جنوری ۱۹۸۳ء میں مہیا کر دیئے۔مکرم محمد سلیم صاحب ناصر ناظم ضلع سانگھڑ نے اپنے ضلع کا ٹارگٹ جو اگر چہ پانچ خریداری کا تھا پورا کر دیا۔مکرم عبدالرشید صاحب سماری نمائندہ انصار اللہ کراچی نے یک صد خریداروں کا ٹارگٹ پورا کیا۔مکرم مولانا برکت اللہ محمود صاحب مربی سلسلہ ماڈل ٹاؤن لاہور نے مکرم سلیم احمد صاحب جنجوعہ ماڈل ٹاؤن لاہور کی طرف سے ستاسٹھ نئے خریداروں کا چندہ بھجوایا۔حضرت خلیفہ امسیح الرابع نے اس مساعی کا علم ہونے پر ۱۰ فروری ۱۹۸۳ء کوتحریر فرمایا: جزاه الله احسن الجزاء - ماشاء الله - اللهم زد فزد “ (۲) مینیجر صاحب ماہنامہ انصار اللہ نے رسالہ کی توسیع اشاعت کے لئے مارچ ۱۹۸۳ء میں کراچی، حیدرآباد، نواب شاہ اور بہاولپور اور جون ۱۹۸۳ء میں ساہیوال کا دورہ کیا۔ان سب اضلاع کے عہدیداران نے خصوصی تعاون کیا۔کراچی کے مکرم چوہدری جاوید احمد صاحب ماڈرن موٹرز، مکرم رفیع الدین احمد صاحب بہکرم نعیم احمد خان صاحب، مکرم یوزیڈ تا ثیر صاحب، مکرم شیخ محمود احمد صاحب، مکرم ملک مبارک احمد صاحب ، کرم خواجہ منیر احمد صاحب، مکرم چوہدری آفتاب احمد کاہلوں صاحب ، مکرم زرتشت منیر احمد خان صاحب، مکرم ملک جمیل احمد صاحب،