تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 696
۶۹۶ -1 سفارش شوری: اس غرض کے لیے مجلس شوری میں مندرجہ ذیل تجاویز پیش کی گئیں۔قرآن کریم صحت کے ساتھ پڑھانے کے لیے ایسے اساتذہ تیار کئے جائیں جو خود بھی مہارت حاصل کر سکیں اور آگے پڑھانے کی اہلیت بھی رکھتے ہوں اور وقت بھی دے سکتے ہوں۔-۲- مجالس انصار اللہ کا جائزہ لیا جائے اور ایسے ماہرین کی فہرست تیار کی جائے جو صحت کے ساتھ قرآن کریم پڑھا سکتے ہوں۔تا آئندہ اساتذہ تیار کرنے کے لیے ان کی خدمات سے استفادہ کیا جا سکے۔۳- اس غرض کے لیے ربوہ میں ایک کلاس لگائی جائے۔جس میں باری باری مجلس سے نمائندگان آئیں جو صحت کے ساتھ قرآن کریم پڑھنا سیکھیں اور واپس جا کر اپنی اپنی جماعت میں کلاسز لگا ئیں۔۴۔صحت کے ساتھ تلاوت قرآن کریم کو سمجھنا بھی ضروری ہے۔اسکے لیے عربی زبان اور اسکے قواعد اور سکھانے کے لیے بھی منصو بہ بنایا جائے۔۵۔اس غرض کے لیے انسپکٹر ان بھی مقرر کیے جائیں جو مجالس کا سروے کریں اور جائزہ لیں۔مجالس میں صحت کے ساتھ قرآن کریم پڑھانے والے استاد جب تیار ہونے شروع ہو جا ئیں تو ان میں سے بعض کو ROVING استاد کے طور پر مجلس به مجلس بھجوا کر صحت کے ساتھ قرآن کریم پڑھانے کا کام -4 لیا جائے۔ے۔اس کام کی نگرانی کے لیے مجلس انصاراللہ پاکستان میں ایک الگ قیادت برائے تعلیم القرآن قائم کی جائے اور ماتحت مجالس میں بھی نائب زعماء تعلیم القرآن اور منتظمین تعلیم القرآن مقرر کیے جائیں۔تلاوت قرآن کریم کی جو کیسٹیں حضور ایدہ اللہ تعالیٰ نے اپنی نگرانی میں تیار کروائی ہیں، وہ مجالس کو مہیا کی جائیں۔۹۔حضور کے ارشاد کے مطابق مقامی طور پر کمیٹیاں اس غرض کے لیے مقرر کی جائیں۔۱۰ - آڈیو۔ویڈیو کے آلات کے استعمال سے واقفیت کرائی جائے۔مجلس شوری کی متفقہ رائے تھی کہ مجلس عاملہ پاکستان ایک کمیٹی مقرر کر دے۔جو ان تجاویز کی روشنی میں حضور کے ارشاد کی تعمیل کے لئے تفصیلی منصوبہ بندی کرے اور اسکی نگرانی کرے۔سفارش صدر مجلس شوری کی سفارشات سے اتفاق ہے۔فیصلہ حضرت خلیفہ اسیج: حضور نے کا نشان لگایا۔دستخط حضورانور ۹۱-۱۲-۲۱ قادیان تجویز نمبر ۲: حضرت خلیفہ المسیح الرابع ایدہ اللہ تعالیٰ کی توقعات پر پورا اترنے کے لیے دعوت الی اللہ کا کام مزید توجہ چاہتا ہے۔سو فیصد انصار کو کا میاب داعی الی اللہ بنانے کے لیے مجلس شوری لائحہ عمل تجویز کرے۔( مجلس انصار اللہ ربوہ) سفارش شوری: مجلس شوری نے اس تجویز کے بارہ میں مندرجہ ذیل لائحہ عمل تجویز کیا۔1- دعوت الی اللہ کے بارہ میں حضور ایدہ اللہ تعالیٰ کے خطبات کی وسیع اشاعت کی جائے۔- اراکین انصار اللہ کی علمی استعداد بڑھانے کی کوشش کی جائے۔اس غرض کے لیے پمفلٹ شائع کئے -٢