تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 695
چنده مجلس سالانہ اجتماع آمد اشاعت لٹریچر عطا یا گیسٹ ہاؤس ماہنامہ انصار الله میزان ۱۷۵۰۰۰۰ ۲۲۰۰۰۰ ۸۵۰۰۰ ۳۰۰۰۰۰ ۲۳۰۰۰۰ ۲۵۸۵۰۰۰ ۶۹۵ خرچ عمله سائز گرانٹ مقامی مجالس گرانٹ ناظمین اضلاع ریز رو اضافه جات دوران سال سالانہ اجتماع اشاعت لٹریچر اخراجات گیسٹ ہاؤس سائر ماہنامہ انصار الله میزان ۴۲۴۰۶۲ ۶۹۱۵۰۰ ۴۹۰۰۰۰ ۸۷۵۰۰ ۵۶۹۳۸ ۲۲۰۰۰۰ ۸۵۰۰۰ ۳۰۰۰۰۰ ۲۳۰۰۰۰ ۲۵۸۵۰۰۰ سفارش صدر مجلس شوری کی سفارش سے اتفاق ہے۔فیصلہ حضرت خلیفہ اسیح " : ( تمام تجاویز پر تحریر فرمایا منظور ہے۔بارک اللہ دستخط حضورانور ١٩٩١ء ۲۵-۱۲-۹۰ تجویز نمبر ( قیادت تربیت): حضرت خلیفتہ المسیح الرابع ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے ارشاد فرمایا ہے کہ احباب جماعت کو صحت کے ساتھ قرآن کریم پڑھنا سکھایا جائے۔اور اس مقصد کے لیے صرف آڈیو۔ویڈیو کیسٹوں پر انحصار کافی نہیں بلکہ صحت کے ساتھ تلاوت قرآن کریم سکھانے کے لیے اساتذہ تیار کئے جائیں اور انہیں صرف اتنا کچھ پڑھایا جائے جسے وہ پوری اہلیت کے ساتھ اخذ کرسکیں اور دوسروں کو سکھانے کے علم کے اس مخصوص میدان میں ماہر ہو جائیں۔مزید انہیں یہ بھی سکھایا جائے کہ آڈیو ویڈیو کے آلات سے کس طرح استفادہ کیا جا سکتا ہے اور یہ تربیت یافتہ اساتذہ پھر آگے اسی طرح کلاسوں کا انعقاد کریں۔ہمارا انتہائی مقصد یہ ہو گا۔کہ ہر احمدی مرد یا عورت قرآن کریم کے بجاطور پر استاد بن جائیں۔نیز فرمایا ہے کہ اس منصوبہ کا نفاذ ذیلی تنظیموں کے ذریعہ کیا جائے۔ذیلی تنظیموں کے عہدیداران حضور کی اس عنوان پر وقتاً فوقتاً دی جانے والی ہدایات کی لیسٹس حاصل کریں۔اور انہیں سنیں اور اسکی رپورٹ حضور کی خدمت میں بھجوا ئیں کہ انہوں نے حضور کی ہدایت کو بخوبی سن لیا ہے۔اور وہ ان ہدایات پر عمل کرنے میں پوری طرح مستعد ہیں۔حضور کے اس ارشاد کی تعمیل میں مجلس شوری مؤثر لائحہ عمل تجویز کرے۔