تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 694
۶۹۴ اجلاسات میں ہر ماہ کم از کم ایک بار دعوت الی اللہ کے مضمون کو زیر نظر لائیں۔اس سلسلہ میں مجلس کی کوشش اور اس کے نتیجہ میں نکلنے والے نتائج کا جائزہ لیا کریں اور آئندہ کے لیے مزید تجاویز اور اقدامات پر بھی غور کیا کریں۔مجلس شوری کی خدمت میں درخواست ہے کہ وہ مجالس ہائے عاملہ کی راہنمائی کے لیے اس بارہ میں مناسب لائحہ عمل تجویز کرے۔سفارش شوری :۱- ہر سال مجلس کی بیعتوں کا بجٹ بنوانا نائب زعیم اصلاح وارشاد کا فرض قرار دیا جائے اور ہر مجلس سے قائد اصلاح وارشاد بیعتوں کا بجٹ حاصل کریں۔۲۔جن دوستوں نے اپنے نام بطور داعی الی اللہ رجسٹر کروائے ہیں ، ان سے با قاعدہ کام لیا جائے۔کوئی فرد یا گاؤں یا مجلس سوال و جواب میں زیر دعوت لوگوں کو لانا یا مجلس سوال و جواب منعقد کرنا ان کے ذمہ ہو اور ان سے با قاعدہ رپورٹ کی جائے۔۔سوال و جواب کی مجالس انفرادی اور اجتماعی اس پیمانہ پر منعقد کی جائیں کہ جنہیں سنبھالا جا سکتا ہو۔سلائیڈ زلیکچر بھی کروائے جائیں۔-۵ -7 - زیارت مرکز کا پروگرام بہت مفید رہا ہے۔اس سے زیادہ سے زیادہ استفادہ کیا جائے۔- سیرت النبی کے جلسوں کا انعقاد کیا جائے۔ے۔موجودہ حالات میں معاشرہ سے جو ہمیں الگ کرنے کی کوشش کی گئی ہے اور فاصلے پیدا کئے گئے ہیں ان فاصلوں کو کم کرنے کے لیے خدمت خلق کے جذبہ کے تحت ماحول میں بالخصوص پڑوسیوں اور رشتہ داروں کے ساتھ رابطے بڑھائے جائیں دوسروں کی غمی اور خوشی میں شمولیت کی جائے۔- اجلاس عاملہ برائے دعوت الی اللہ کے لیے رپورٹ فارم میں الگ خانہ تجویز کیا جائے۔۹ - بزم ارشاد کے اجلاس با قاعدگی سے منعقد کر وائے جائیں۔سفارش صدر مجلس شوری کی سفارش سے اتفاق ہے۔تجویز نمبر ۳ : " دعوت الی اللہ اور تربیتی اغراض کے لئے سٹکرز (STICKERS) مفید ہو سکتے ہیں۔ان کی اشاعت کا بندوبست کیا جائے۔‘‘ ( مجلس میر پور خاص۔سندھ ) سفارش شوری: اس تجویز کے بارہ میں شوری نے سفارش کی کہ اس کا فیصلہ مرکز کی صوابدید پر چھوڑ دیا جائے۔مرکز حالات قانونی تقاضوں کو لوظ خاطر رکھتے ہوئے کتب پمفلٹس اور سٹکرز (STICKERS) کی اشاعت کا انتظام کرے۔سفارش صدر مجلس شوری کی سفارش سے اتفاق ہے۔تجویز نمبر ۴ ( قیادت مال) بجٹ بابت سال ۱۳۷۰ ہش/ ۱۹۹۱ء سفارش شوری مجوزہ بجٹ منظور کرنے کی سفارش ہے۔