تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 643
۶۴۳ کی ضرورت نہیں رہی۔زیارت مرکز : زیارت مرکز تبلیغ کا ایک بڑا ذریعہ ہے۔تمام داعیان الی اللہ اپنے زیر دعوت دوستوں کو مرکز میں لانے کی کوشش کرتے ہیں۔اشاعت کتب کتاب ظہور امام مهدی : مکرم محمد اعظم اکسیر صاحب قائد اصلاح و ارشاد کی تصنیف ہے۔اس میں ظہور امام مہدی کی تمام علامات حدیث کی رو سے بھی اور قرآن کریم کی رو سے بھی درج ہیں۔ظہورا امام مہدی (پاکٹ سائز): یہ بڑی کتاب کا خلاصہ ہے، چھوٹا سائز ہے، ہر وقت جیب میں رکھی جاسکتی ہے۔راه عمل دعوت الی اللہ کے سلسلہ میں حضرت مسیح موعود اور خلفاء کے ارشادات پر مشتمل ایک بڑی مفید رہنما کتاب شائع کر کے بکثرت پھیلائی گئی۔اسی طرح دعوت الی اللہ گائیڈ رہنمائی کے لئے کئی بار شائع کی گئی۔خطبات جمعہ حضرت خلیفہ مسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ کے کئی خطبات دعوت الی اللہ کے متعلق الگ کتابچہ کی صورت میں شائع کئے گئے۔دیگر لٹریچر صدر محترم کی منظوری سے دیگر اداروں کی شائع کردہ کتب حاصل کر کے تقسیم کی گئیں۔عشرہ دعوت الی اللہ مجالس میں بیداری پیدا کرنے کے لئے عشرہ ہائے دعوت الی اللہ منائے جاتے رہے۔مجالس کو سرکلر کے ذریعہ تاریخوں سے آگاہ کر کے باقاعدہ پروگرام کے تحت یہ عشرہ ہائے دعوت الی اللہ منائے جاتے رہے۔پھر ہر مجلس اپنی اپنی رپورٹ بھجواتی ہے جس میں درج ذیل اعداد وشمار ہوتے تھے۔۱۔آغاز نماز تہجد و دعا ۲۰۔رابطہ مہم ۳۔مجالس سوال و جواب ہم۔جلسہ سیرت النبی ، ۵۔ڈش کے ذریعہ استفادہ،۔وقف ایام ، ۷۔یوم دعوت الی اللہ ، ۸۔ماحول میں رابطے بڑھانا ،۹۔اس عشرہ میں اگر کوئی پھل ہے تو اس کی تفصیل، ۱۰۔دیگر عملی مساعی اور کلاسز وغیرہ عموماً سال میں تین یا چار عشرے منائے جاتے رہے۔جماعتی سطح پر عشرے ان سے الگ ہیں۔تربیتی کلاسیں یہ کلاسیں داعیان الی اللہ کے پروگراموں کو تیز کرنے کے لئے منعقد کی جاتی رہیں۔پہلے ہر ماہ دفتر