تاریخ انصاراللہ (جلد 3)

by Other Authors

Page 612 of 1118

تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 612

۶۱۲ مجلس انصاراللہ ربوہ مقامی مورخه ۳۱ جنوری ۲۰۰۰ء کو مجلس انصار اللہ مقامی ربوہ کی طرف سے محترم چوہدری حمید اللہ صاحب کے سبکدوش ہونے پر اور نئے صدر محترم صاحبزادہ مرزا خورشید احمد صاحب کے اعزاز میں الوداعی اور استقبالیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا۔تقریب کا آغاز زیر صدارت حضرت صاحبزادہ مرزا مسرور احمد صاحب ناظر اعلی ، تلاوت قرآن کریم سے ہوا جو مکرم عزیز الرحمن صاحب خالد نے کی۔بعدہ مکرم غلام سرور صاحب نے خوش الحانی سے نظم پڑھی اور مکرم مولانا محمد صدیق صاحب گورداسپوری زعیم اعلیٰ ربوہ نے سپاسنامہ پیش کیا جس میں آپ نے مکرم چوہدری حمید اللہ صاحب کی خدمات جلیلہ کا ذکر کیا اور نئے صدر صاحب کو خوش آمدید کہا۔محترم چوہدری حمید اللہ صاحب نے مجلس اور حاضرین کا شکریہ ادا کیا اور اپنے خطاب میں تعلیم و تربیت کے شعبوں میں کام کرنے پر زور دیا۔نیز اس تقریب کے انعقاد پر منتظمین کا شکر یہ ادا کیا۔بعد ازاں صدر مجلس محترم صاحبزادہ مرزا خورشید احمد صاحب نے خطاب کیا اور احباب سے دعا اور تعاون کی درخواست کی۔اس تقریب میں مکرم چوہدری شبیر احمد صاحب نے انصار کو مخاطب ہو کر اپنی نظم پیش کی۔آخر میں حضرت صاحبزادہ مرزا مسرور احمد صاحب نے دعا کروائی۔نماز مغرب کے بعد مجلس مقامی کی طرف سے احباب کی خدمات میں عشائیہ پیش کیا گیا۔﴿۳۸﴾ مجلس انصاراللہ ضلع فیصل آباد مورخه ۲ اپریل ۲۰۰۰ء کو مجلس انصار اللہ ضلع فیصل آباد کی طرف سے محترم چوہدری حمید اللہ صاحب کے اعزاز میں الوداعی اور محترم صاحبزادہ مرزا خورشید احمد صاحب کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب منعقد کی گئی۔یہ تقریب دار الحمد فیصل آباد میں محترم صاحبزادہ مرزا خورشید احمد صاحب صدر مجلس کی صدارت میں منعقد ہوئی۔تلاوت قرآن کریم اور حضرت مسیح موعود کے منظوم دعائیہ کلام کے بعد محترم چوہدری عبد الرحمان سیفی صاحب ناظم ضلع فیصل آباد نے محترم چوہدری حمید اللہ صاحب کی خدمات کا ذکر کرتے ہوئے سپاسنامہ پیش کیا اور نئے صدر محترم سے بھر پور تعاون کا اظہار کیا۔چوہدری حمید اللہ صاحب نے مجلس کا شکر یہ ادا کیا اور اظہار فر مایا کہ یہ کام اکیلے آدمی کا نہیں سب مل کر کام کرتے ہیں۔جو کام ہوا وہ ہم سب نے مل کر کیا۔اللہ تعالیٰ سب کو جزاء عطا فرمائے۔آپ نے فیصل آباد کی بزرگ ہستی حضرت شیخ محمد احمد صاحب مظہر مرحوم کا ذکر خیر کیا اور محترم چوہدری غلام دستگیر صاحب اور محترم شیخ مظفر احمد ظفر صاحب امیر ضلع کے تعاون کا بھی شکر یہ ادا کیا۔صدر محترم صاحبزادہ مرزا خورشید احمد صاحب نے اپنے خطاب میں فرمایا کہ خاکسار مجلس انصاراللہ ضلع فیصل آباد کا شکر گزار ہے۔آپ نے محترم چوہدری حمید اللہ صاحب کے ساتھ خاکسار کو بلایا ہے اور میرے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔اللہ تعالیٰ جزا دے۔دعا کریں خدا تعالیٰ میرا حامی و ناصر ہو۔کوئی کوتا ہی