تاریخ انصاراللہ (جلد 3)

by Other Authors

Page 594 of 1118

تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 594

۵۹۴ کے عرصہ کی بیعتوں کی جور پورٹ ملی ہے اس کے مطابق مجلس انصار اللہ پاکستان کو صوبہ پنجاب، سرحد اور آزاد کشمیر میں ۱۲۷۵ بیعتوں کے حصول کی توفیق ملی ہے۔الــحـمـد الله اللهم زد و بارک و ثبت اقدامهم۔جزاکم الله تعالى احسن الجزاء۔گزشتہ سال کی نسبت آپ کی بیعتوں کی رفتار بہت کم ہے اور سال کے چار ماہ سے کم رہ گئے ہیں جس میں آپ نے گزشتہ سال کی نسبت دوگنی بیعتیں حاصل کرنی ہیں۔یہ سال مباہلہ کا سال بھی ہے اور اس میں آپ نے اللہ کے فضل سے فتوحات کے ایک نئے دور میں داخل ہونا ہے۔پس اب آگے بڑھنے اور عظیم الشان کامیابیوں کے حصول کے پروگرام بنا ئیں۔اپنے تبلیغی پروگراموں کو تیز کریں اور جو عرصہ باقی رہ گیا ہے اس میں پاکستان کے تمام اضلاع میں منظم طریق پر حکمت کے ساتھ تبلیغی پروگرام بنا ئیں۔اللہ آپ کی نصرت فرمائے اور گزشتہ سال کی نسبت بہت بڑھ کر عطا فرمائے اور یہ سال آپ سب کے لئے عظیم الشان کامیابیوں کا سال بن جائے۔کان اللہ معکم۔“ ( لندن۔۲۱ اپریل ۱۹۹۷ء ) عالمی بیعت کے بعد حضور انور نے خوشنودی کا اظہار فرمانے کے علاوہ نو مبائعین کی تربیت کے بارہ میں اہم ہدایات دیتے ہوئے رقم فرمایا : اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے مجلس انصاراللہ پاکستان کو صوبہ پنجاب، سرحد اور آزاد کشمیر میں امسال ۳۸۳۹ بیعتیں حاصل کرنے کی توفیق عطا ہوئی ہے۔الحمد لله - اللهم زد وبارک و ثبت اقدامهم جزاكم الله تعالى احسن الجزاء۔اب ان نو مبائعین کی تربیت کی ذمہ داری خصوصیت سے مجلس انصار اللہ پر عائد ہوتی ہے۔باقاعدہ پروگرام بنا کر اور تربیتی کلاسز کا اہتمام کر کے سب نو مبائعین کی اس طرح تربیت کریں کہ یہ نظام جماعت کا فعال حصہ بن جائیں اور چندوں کے نظام میں منسلک ہو جائیں۔پھر ان سے ایسے داعین الی اللہ پیدا ہوں۔آگے آپ کے ٹارگٹ کو دوگنا کرنے کا موجب بنیں۔امسال جو اضلاع بیعتوں میں پیچھے رہ گئے ہیں اُن کی طرف خصوصی توجہ دیں اور آپس میں ان کے مقابلے کروائیں۔اللہ آپ کے ان سب پروگراموں میں برکت ڈالے اور با مراد فرمائے۔“ (لندن۔۱۰ اکتوبر ۱۹۹۷ء) محدود شوری ۱۹۹۷ء مورخہ ۱۶ نومبر ۱۹۹۷ء بروز اتوار ہال مجلس انصار اللہ پاکستان میں محدود شوری حسب اجازت حضورا نور منعقد ہوئی۔جس میں مرکزی نمائندگان سمیت ۲۲۳ اراکین حاضر تھے۔