تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 592
۵۹۲ پر حضور انور نے ۲ فروری ۱۹۹۷ ء کو ارشا د فرمایا: آپ کی طرف سے مجلس انصار اللہ کے تحت قائدین اور علماء سلسلہ کے دوروں کی رپورٹ نمبر ۲۵ مورخہ ۶ جنوری ۱۹۹۷ء موصول ہوئی۔جزاکم اللہ تعالیٰ احسن الجزاء۔یہ خوشی کی بات ہے کہ نو مبائعین بھی اجتماعات وغیرہ میں شامل ہو رہے ہیں مگر بیعتوں کی رپورٹس کے مقابل پر یہ تعداد کافی کم لگ رہی ہے اس لئے میں نے ان کے الگ اجتماعات کی ہدایت کی تھی اس سے انشاء اللہ ان کا جماعت سے تعلق مستحکم ہوگا اور مستقل نوعیت کا فائدہ پہنچے گا۔امید ہے کہ آپ کی آئندہ رپورٹوں میں میری ان ہدایات کی تعمیل کی باتیں بھی شامل ہوا کریں گی۔اللہ آپ کو اور آپ کے تمام رفقاء کو غیر معمولی مقبول خدمتوں کی سعادت عطا فرمائے۔سب کو محبت بھرا سلام اور عید مبارک۔خدا حافظ و ناصر ہو۔“ ( لندن۔۲ فروری ۱۹۹۷ء ) حضور انور کے مندرجہ بالا ارشادات کی روشنی میں نظامت ضلع کی سطح پر ایک نائب ناظم تربیت نو مبائعین اور زعامت کی سطح پر ایک نائب زعیم برائے تربیت نو مبائعین کی تقرری کی ہدایت کی گئی اور ناظمین ضلع اور زعماء اعلیٰ کو نو مبائعین کے اجتماعات منعقد کرنے کے سلسلہ میں فوری طور پر درج ذیل ہدایات پر عمل کر کے رپورٹ بھیجوانے کے لئے لکھا گیا۔۱- گزشتہ تین سال کے نو مبائعین کی مکمل فہرستیں تیار کر کے ان سے اپنا ذاتی رابطہ قائم کریں۔۲ نومبائعین سے ان کے قبول احمدیت کے واقعات لکھوا لیں جو وہ خودان اجتماعات کے موقعہ پر پڑھ کر سنائیں گے۔۔ایسے نو مبائعین کا بھی انتخاب کرلیں جو کہ لکھے ہوئے مضامین ان اجتماعات میں پڑھ سکیں۔اجتماعات نومبائعین کے سلسلہ میں حضور انور کے ارشادات پر عمل درآمد کروانے کے لئے مجلس انصار اللہ پاکستان کی تربیتی کمیٹی نو مبائعین کا اجلاس مورخہ ۲۹ جنوری ۱۹۹۷ء کو بلایا گیا جس میں درج ذیل ممبران شریک ہوئے۔-r - مکرم صاحبزادہ مرزا غلام احمد صاحب صدر کمیٹی مکرم ملک منور احمد جاوید صاحب مکرم حبیب الرحمن زیروی صاحب مکرم چوہدری لطیف احمد جھمٹ صاحب سیکرٹری ممبر ممبر اس کمیٹی نے اجتماعات کے انعقاد کے لئے لائحہ عمل تیار کیا نیز صدر محترم کو یہ مشورہ دیا کہ ان اجتماعات کو کامیاب کرنے کے لئے نظارت اصلاح وارشاد اور ذیلی تنظیموں مجلس انصار اللہ مجلس خدام الاحمدیہ اور لجنہ اماءاللہ کا باہمی تعاون نہایت ضروری ہے اس لئے یہ اجتماعات نظارت اصلاح و ارشاد کے تحت امراء ضلع کے ذریعہ منعقد کروائے جائیں اور ذیلی تنظیمیں انتظامات کے سلسلہ میں اُن کی مدد کریں۔کمیٹی کی یہ تجویز منظور کر لی گئی اور