تاریخ انصاراللہ (جلد 3)

by Other Authors

Page 561 of 1118

تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 561

۵۶۱ نقشہ کی تیاری مکرم قریشی افتخار علی صاحب انچا رج ادارہ تعمیر مرکزی کے زیر نگرانی ہوئی جنہوں نے مکرم شفیق احمد صاحب ملک آرکیٹکیٹ لاہور سے نقشہ تیار کروایا۔اس میں مکرم چوہدری رشید احمد صاحب ایس ڈی اوادارہ تعمیر مرکزی نے بھی مدد کی۔مکرم مولو د احمد خاں صاحب چیئر مین تھر ویلفیئر سوسائٹی کی طرف سے چیئر مین ٹاؤن کمیٹی مٹھی کو نقشہ کی منظوری کی درخواست بھجوائی گئی۔چنانچہ یہ نقشہ با قاعدہ منظور کرایا گیا۔ہسپتال کا نام مورخہ 11 جولائی ۱۹۹۱ء کو حضور رحمہ اللہ تعالیٰ کی خدمت میں ہسپتال کا نام تجویز کرنے کی درخواست بھجوائی گئی۔جس پر حضور نے ۱۹ جولائی ۱۹۹۱ء کو اپنے دست مبارک سے المہدی ہسپتال‘ نام تجویز فرمایا۔سنگ بنیاد ہسپتال کا سنگ بنیاد رکھنے کے لئے حضرت خلیفہ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالی کی خدمت میں نمائندہ کے لئے درخواست کی گئی تھی۔چنانچہ حضور نے مکرم چوہدری احمد مختار صاحب کو اپنا نمائندہ مقرر فرمایا۔مورخہ ۸ جولائی ۱۹۹۳ء کو اس ہسپتال کے سنگ بنیاد کی تقریب منعقد ہوئی۔اس موقع پر محترم چوہدری احمد مختار صاحب کے علاوہ اراکین عاملہ جماعت احمدیہ کراچی، ناظم صاحب و زعماء اعلیٰ انصار اللہ کراچی ممبران فضل عمر ویلفیئر سوسائٹی ، امراء اضلاع حیدر آباد، میر پور خاص، سانگھڑ ، بدین اور ان اضلاع کے صدران جماعت ،ناظمین اضلاع اور زعماء مجالس انصار اللہ کو مدعو کیا گیا تھا۔اسی طرح افراد جماعت مٹھی ، معلمین وقف جدید مٹھی ، نگر سے معلمین کے نمائندے اور نگر پھول پورہ کی جماعتوں کے نمائندے بھی مدعو تھے۔کراچی سے چالیس احباب نے شرکت کی۔حیدر آباد، سانگھڑ، میر پور خاص، بدین کے امراء اور احباب نے شرکت کی۔اسی طرح مٹھی ، نگر اور پھولپورہ سے بھی احباب شامل ہوئے۔ربوہ سے مکرم صدر صاحب مجلس انصار اللہ ، مکرم محمد اسلم شاد منگلا صاحب قائد عمومی، مکرم قریشی افتخار علی صاحب انچارج ادارہ تعمیر مرکزی شامل ہوئے۔اس تقریب میں شامل ہونے والوں کی تعداد ایک سو بیاسی تھی۔تقریب سنگِ بنیاد کی صدارت چوہدری احمد مختار صاحب نے کی۔تقریب کا آغاز ساڑھے بارہ بجے ہوا۔تلاوت کے بعد حضرت مسیح موعود کا منظوم کلام پڑھ کر سنایا گیا۔مکرم چوہدری حمید اللہ صاحب صدر مجلس نے مٹھی ہسپتال کا تعارف پیش کیا۔آخر میں مکرم چوہدری احمد مختار صاحب نے اپنے خطاب میں اس موقع پر خصوصیت سے اللہ تعالیٰ کے شکر کے ساتھ دعاؤں کی تحریک کی کہ اللہ تعالیٰ اس علاقے کے لئے روشنی کے سامان پیدا کرے اور اسے اپنے نور سے منور کر دے اور اس ہسپتال کو نہ صرف جسمانی شفاء کا ذریعہ بنائے بلکہ رُوحانی شفاء کا مرکز بنا دے۔بعدہ سب احباب سنگ بنیاد والی جگہ پر تشریف لے گئے اور مکرم چوہدری احمد مختار صاحب نمائندہ خلیفہ امسیح الرابع نے دار مسیح قادیان کی ایک اینٹ دعا کے بعد بنیاد میں نصب کی جو صدر محترم قادیان سے لائے تھے۔اس کے بعد مندرجہ ذیل احباب نے اینٹیں نصب کیں۔