تاریخ انصاراللہ (جلد 3)

by Other Authors

Page 559 of 1118

تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 559

۵۵۹ ادویہ وغیرہ کے حصول میں آسانی کی وجہ سے مٹھی کو اس غرض کے لئے زیادہ موزوں سمجھا گیا۔۱۳ فروری ۱۹۸۸ء کے اجلاس میں صدر محترم ، مکرم صاحبزادہ مرزا غلام احمد صاحب اور مکرم چوہدری اللہ بخش صادق صاحب نے جگہ کے سلسلہ میں حالات عاملہ کے سامنے رکھے۔اجلاس میں مزید غور کے لئے مندرجہ ذیل کمیٹی تشکیل دی گئی۔مکرم صاحبزادہ مرزا غلام احمد صاحب (صدر)، مکرم ڈاکٹر لطیف احمد صاحب قریشی ، مکرم پروفیسر عبدالرشید غنی صاحب، مکرم چوہدری اللہ بخش صادق صاحب، مکرم میجر عبدالقادر صاحب قائد عمومی۔اس کمیٹی کا اجلاس ۲۵ فروری ۱۹۸۸ء کو نظارت اصلاح وارشاد مقامی میں منعقد ہوا۔محترم صدر صاحب نے ۲۳ جون ۱۹۸۸ء کو سید نا حضرت خلیفہ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ کی خدمت بابرکت میں جائزہ پر مشتمل مفصل رپورٹ تحریر کی اور اس کی روشنی میں مٹھی کے مقام پر ہسپتال بنائے جانے کی درخواست کی۔اس رپورٹ پر حضور کا مندرجہ ذیل ارشاد موصول ہوا۔”میرا اپنا بھی یہی رجحان تھا کہ مٹھی میں ہسپتال بن جانا چاہئے۔لیکن اگر حکومت کو کوئی اعتراض نہ ہو تو نگر پارکر میں بھی اچھی ڈسپنسری بنائی جا سکتی ہے۔کبھی کبھی مٹھی سے ڈاکٹروں کی کوئی ٹیم وہاں جا سکتی ہے۔اللہ تعالیٰ یہ اقدام بہت بابرکت فرمائے اور یہ ہسپتال اس علاقہ میں نہ صرف جسمانی مریضوں کے لئے شفاء کا مرکز ہو بلکہ روحانی مریضوں کے لئے بھی شفاء کا ذریعہ بنے۔زمین کا حصول اگلا مرحلہ ہسپتال کے لئے موزوں زمین کا حصول تھا۔اس بارہ میں مختلف مشورے موصول ہوتے رہے۔بالآخر یہ کام مکرم چوہدری نور احمد صاحب امیر ضلع میر پور خاص کے ذمہ لگایا گیا۔ابتدا اُن کی طرف سے مختلف تجویزیں آتی رہیں جو زیادہ تر ایسے ٹکڑوں کے متعلق تھیں جو مٹھی کے جنوب کی طرف تھے اور ان کی قیمتیں بھی زیادہ تھیں اس لئے ان کو نظر انداز کر دیا گیا۔لیکن بہتر زمین کے حصول کی کوشش جاری رہی۔اس ضمن میں بہت سے اجلا سات بھی ہوئے مثلاً ۲۱ مئی ۱۹۸۹ء کو ایک اجلاس ہوا جس میں زمین کے سلسلہ میں بعض ابتدائی فیصلے کئے گئے۔اس اجلاس میں مکرم چوہدری حمید اللہ صاحب صدر مجلس، مکرم چوہدری احمد مختار صاحب امیر کراچی، مکرم مرزا عبدالرحیم بیگ صاحب، مکرم چوہدری نعمت اللہ صاحب، مکرم چوہدری نور احمد صاحب، مکرم میجر بشیر احمد صاحب اور مکرم چوہدری عبدالغفور صاحب شامل تھے۔۳۱ مئی ۱۹۸۹ ء کو مکرم چوہدری حمید اللہ صاحب، مکرم صاحبزادہ مرزا خورشید احمد صاحب، مکرم صاحبزادہ مرزا غلام احمد صاحب، مکرم چوہدری اللہ بخش صادق صاحب اور مکرم چوہدری نوراحمد صاحب نے ایک میٹنگ میں شرکت کی۔اس میٹنگ میں زمین کے بعض ٹکڑوں کے بارہ میں جائزہ لے کر پانچ ایکڑ کے