تاریخ انصاراللہ (جلد 3)

by Other Authors

Page 544 of 1118

تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 544

۵۴۴ مرکزی نمائندگان مکرم چوہدری حمید اللہ صاحب، مکرم عبد السلام صاحب طاہر، مکرم محمد اسلم صاحب شاد منگلا مختصر رپورٹ : سیالکوٹ سے واپسی پر چک چٹھہ میں حضور کا خطبہ بذریعہ ڈش سنایا گیا۔نماز مغرب وعشاء کی ادائیگی کے بعد صدر محترم نے ڈش پر حاضری کا جائزہ لیا۔عہدیداران کو اپنی اپنی تنظیم کا جائزہ لینے اور حاضری کوسو فیصد تک پہنچانے کی تلقین کی۔تاریخ: ۲۶ اکتوبر ۱۹۹۳ء مقام: مجالس لا ہور مختصر رپورٹ: لاہور کی تین مجالس میں مرکزی نمائندگان نے جماعتی تعارف پیش کیا اور پھر سوالات کے جوابات دیئے۔دہلی گیٹ : مکرم نصیر احمد انجم صاحب: حاضری احمدی پچپن ، غیر از جماعت چھ۔سمن آباد: مکرم بشیر احمد صاحب قمر : حاضری احمدی چھ ، غیر از جماعت پانچ۔بیت التوحید : مکرم محمد اعظم صاحب اکسیر : حاضری احمدی پینتالیس ، غیر از جماعت چھ۔تاریخ: ۲۶ اکتوبر ۱۹۹۳ء مرکزی نمائندہ: مکرم صوفی محمد الحق صاحب مقام : ٹاؤن شپ لاہور مختصر رپورٹ مجلس سوال و جواب: مکرم صوفی صاحب نے نصف گھنٹہ تک آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت طیبہ بیان کرنے کے بعد احمدیت کا تعارف پیش کیا۔اس کے بعد سوال وجواب کا سلسلہ شروع ہوا۔جو ایک گھنٹہ تک جاری رہا۔حاضری احمدی چالیس ، غیر از جماعت اکیس۔تاریخ : ۲۸ اکتوبر ۱۹۹۳ء مرکزی نمائندہ: مکرم محمد اعظم صاحب اکسیر مقام : بیت النور ماڈل ٹاؤن لاہور مختصر رپورٹ : اجلاس عام : مرکزی نمائندہ نے دعوت الی اللہ اور نو مبائعین کی تربیت کی طرف خاص توجہ دینے کے لئے طریق بتائے اور کوششوں کو تیز کرنے کی طرف توجہ دلائی۔تاریخ : ۲۸، ۱۲۹ کتوبر ۱۹۹۳ء مقام را ولپنڈی مرکزی نمائندہ: مکرم چوہدری حمید اللہ صاحب ، مکرم رفیق احمد ثاقب صاحب ،مکرم مولا نا عبدالسلام طاہر صاحب مختصر رپورٹ: شرکت ضلعی اجتماع را ولپنڈی تاریخ : ۲ دسمبر ۱۹۹۳ء مقام: درحمه ضلع سرگودھا مرکزی نمائندگان : مکرم نذیر احمد صاحب ریحان، مکرم منیر احمد صاحب عابد مختصر رپورٹ میٹنگ حلقہ : حلقہ کی میٹنگ اڑھائی بجے بعد دو پہر ہوئی جس میں مجالس کی حاضری سے رہی۔دعوت الی اللہ کے کام کا جائزہ لیا۔عالمی بیعت کا ٹارگٹ پورا کرنے کی لئے تلقین کی گئی۔نماز عصر کے بعد مکرم نذیر احمد صاحب ریحان نے تربیتی درس دیا۔دُعا کے ساتھ پروگرام اختتام پذیر ہوا۔