تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 535
۵۳۵ کے سلسلہ میں ذمہ داریوں کی طرف توجہ دلائی۔تاریخ: ۱۵، ۱۶ جولائی ۱۹۹۳ء مرکزی نمائندہ: مکرم رحمت اللہ صاحب مقام : ڈیرہ غازی خان مختصر رپورٹ : میٹنگ زعماء : صبح ۱۰ بجے ڈیرہ غازی خان شہر میں زعماء مجالس کی میٹنگ بلائی۔عالمی بیعت کے سلسلہ میں دعوت الی اللہ کے کام کا جائزہ لیا اور ٹارگٹ پورا کرنے کی طرف توجہ دلائی۔تاریخ: ۱۷، ۱۸ جولائی ۱۹۹۳ء مرکزی نمائندہ: مکرم رحمت اللہ صاحب مقام: راجن پور مختصر رپورٹ : اجلاس عام : بعد نماز مغرب را جن پور میں اجلاس عام ہوا۔مکرم رحمت اللہ صاحب نے تربیتی امور کی طرف توجہ دلائی اور بیعتوں کے کام کا جائزہ لیا۔تاریخ: ۱۹ جولائی ۱۹۹۳ء مرکزی نمائندہ: مکرم رحمت اللہ صاحب مقام: مظفر گڑھ مختصر رپورٹ : اجلاس عام : بعد نماز مغرب و عشاء دعوت الی اللہ کے سلسلہ میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے اسوۂ حسنہ کو پیش کر کے اس کی اہمیت کو واضح کیا گیا۔بارش کے با وجود حاضری اچھی رہی۔تاریخ : ۱۳ جولائی ۱۹۹۳ء مرکزی نمائندہ: مکرم محمد اعظم صاحب اکسیر مقام: دارالذکر لاہور مختصر رپورٹ : میٹنگ مشترکہ: نظامت ضلع کی عاملہ، زعماء اعلیٰ کی عاملہ اور زعماء مجالس کی مشترکہ میٹنگ بعد نماز مغرب منعقد ہوئی۔عالمی بیعت کے سلسلہ میں نیز دیگر امور کی طرف ڈیڑھ گھنٹہ تک تفصیلی میٹنگ ہوئی۔انصار اللہ کے تحت بیعتوں کے بارہ میں جائزہ لینے پر معلوم ہوا کہ اب تک ایک سو انتالیس بیعتیں ہو چکی ہیں۔لجنات اور خدام کے ذریعہ ہونے والی بیعتوں کو شامل کر کے کل تعداد چار سو چھپیں ہو چکی ہے جبکہ بیعتوں کا ٹارگٹ پانچ سو تھا۔تاریخ : ۱۸ جولائی ۱۹۹۳ء مرکزی نمائندہ: مکرم عبد السلام صاحب طاہر مقام: گوجر خان ضلع راولپنڈی مقررپورٹ : اجلاس عام : بعد نماز مغرب اجلاس عام ہوا۔عالمی بیعت کے سلسلہ میں حضورانور کا ارشا دسنانے پر دو مہمانوں نے بیعت کی سعادت حاصل کی۔مزید بیعتوں کے لئے پُر زور تحریک کی۔حاضری انصارسات ، خدام دس ، اطفال چار، لجنات دو، مہمان دو تھے۔بعدۂ عاملہ کا اجلاس بھی ہوا۔تاریخ : ۱۹ جولائی ۱۹۹۳ء مرکزی نمائندہ: مکرم مولا نا دین محمد صاحب شاہد مقام : مانگٹ اونچه ضلع حافظ آباد