تاریخ انصاراللہ (جلد 3)

by Other Authors

Page 517 of 1118

تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 517

۵۱۷ مختصر رپورٹ : اجلاس عام : مکرم عبد الستار صاحب اور مکرم انعام الرحمن صاحب مربی سلسلہ نے اجلاس عام میں تربیتی امور کی طرف توجہ دلائی اور مکرم انور احمد صاحب نے خطبہ جمعہ کی ویڈیو دکھائی۔حاضری اسی تھی۔مقام: چک ۳۱۲ کتھو والی ضلع ٹوبہ تاریخ : ۲۸ جنوری ۱۹۹۳ء مرکزی نمائندگان : مکرم چوہدری شبیر احمد صاحب، مکرم محمد اعظم صاحب اکسیر، مکرم ملک رفیق احمد صاحب سعید مختصر رپورٹ : اجلاس عام : بعد نماز مغرب اجلاس عام میں مکرم محمد اعظم صاحب اکسیر نے تعلق باللہ کے حوالے سے تعلیم القرآن و قبولیت دعا پر تقریر کی بعدہ مکرم چوہدری شبیر احمد صاحب نے تحریک جدید کے موضوع پر خطاب کیا نیز نماز با جماعت اور دعوت الی اللہ کے لئے نصائح کیں۔مرکز میں مہمان دوستوں کو لانے کی تلقین کی۔حاضری مردوزن ساٹھ تھی۔تاریخ: ۲۹ جنوری ۱۹۹۳ء مقام : چک ۳۳۲ دهنی دیو گوجره مرکزی نمائندگان : مکرم چوہدری شبیر احمد صاحب، مکرم محمد اعظم صاحب اکسیر، مکرم ملک رفیق احمد صاحب سعید مختصر رپورٹ: نمائندگان مجالس سے خطاب : مکرم چوہدری شبیر احمد صاحب نے نمائندگان مجالس سے خطاب کیا۔نمازوں ، مراکز نماز اور دعوت الی اللہ کے کام کا جائزہ لیا اور ہدایات دیں۔تحریک جدید کے ٹارگٹ سے آگاہ کیا اور وعدہ جات میں اضافہ کروایا گیا۔خطبہ جمعہ: مکرم محمد اعظم صاحب اکسیر نے تربیتی امور کی طرف توجہ دلائی۔حاضری ۳۶ تھی۔تاریخ: ۳۱ جنوری ۱۹۹۳ء مقام : بیت الفضل فیصل آباد مرکزی نمائندگان: مکرم محمد اسلم صاحب شاد، مکرم عبد الرشید صاحب غنی ، مکرم مبشر احمد صاحب کا ہلوں مختصر رپورٹ : میٹنگ زعماء اعلیٰ : بعد نماز مغرب ناظم صاحب ضلع اور زعماء اعلیٰ کی میٹنگ ہوئی۔جس میں مکرم محمد اسلم صاحب شاد نے شعبہ عمومی ، شعبہ تربیت اور شعبہ تعلیم کے کام کا جائزہ لیا اور ہدایات دیں۔ڈش انٹینا کے ذریعہ سو فیصد انصار اور ان کے اہل خانہ کو استفادہ کرنے کی تلقین کی۔مکرم قائد صاحب مال اور قائد صاحب اصلاح وارشاد نے اپنے شعبوں کے بارے میں جائزہ لیا اور ہدایات دیں۔تاریخ : یکم و۲ فروری ۱۹۹۳ء مرکزی نمائنده: مکرم صفی الرحمن صاحب خورشید مختصر رپورٹ : اجلاس سیرت النبی: مرکزی نمائندہ نے سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے موضوع پر پون گھنٹہ تقریر کی اور بعد ازاں مجلس سوال و جواب ہوئی جو تقریباً ایک گھنٹہ تک جاری رہی۔حاضری انصار دس ، خدام تیرہ۔درس قرآن کریم : مرکزی نمائندہ نے بعد نماز فجر قرآن کریم کا درس دیا جس میں دعوت الی اللہ اور انفاق فی سبیل اللہ پر روشنی ڈالی بعد ازاں صحت کے ساتھ قرآن کریم ناظرہ پڑھنے کی طرف توجہ دلائی۔پھر سوالات کے جواب دیئے۔مقام : چک چٹھہ ضلع گوجرانوالہ