تاریخ انصاراللہ (جلد 3)

by Other Authors

Page 500 of 1118

تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 500

تاریخ : ۳ جولائی ۱۹۹۲ء مرکزی نمائندہ: مکرم محمد اعظم صاحب اکسیر مقام سمن آباد لاہور مختصر رپورٹ : خطبہ جمعہ: مکرم محمد اعظم صاحب اکسیر نے خطبہ جمعہ دیا۔اجلاس عام بعد نماز جمعہ مکرم اکسیر صاحب نے اجلاس عام سے خطاب کیا اور تربیتی امور کی طرف توجہ دلائی۔تاریخ: ۳ جولائی ۱۹۹۲ء مقام: ماڈل ٹاؤن، رحمن پورہ ، فیصل ٹاؤن ، گارڈن ٹاؤن لاہور مرکزی نمائندہ: مکرم مبشر احمد صاحب کا ہلوں مختصر رپورٹ : خطبہ جمعہ: مکرم مبشر احمد صاحب کاہلوں نے ماڈل ٹاؤن میں خطبہ جمعہ دیا۔مجلس مذاکره: بعد نماز جمعه رحمن پورہ میں مکرم مبشر احمد صاحب کا ہلوں نے مجلس مذاکرہ میں تقریر کی اور سوالات کے جواب دیئے۔حاضری احمدی تین ، غیر از جماعت پندرہ۔مجلس مذاکرہ : فیصل ٹاؤن میں بعد نماز عصر مرکزی نمائندہ نے مجلس مذاکرہ میں تقریر کی اور سوالات کے جواب دیئے۔حاضری احمدی پانچ ، غیر از جماعت سات۔اجلاس مجلس عاملہ گارڈن ٹاؤن میں بعد نماز عشاء مجلس عاملہ کا اجلاس منعقد ہوا جس میں مرکزی نمائندہ نے شرکت کی۔تاریخ : ۷ جولائی ۱۹۹۲ء مرکزی نمائندہ: مکرم مظفر احمد صاحب خالد مقام: چک ۹ متا به ضلع شیخو پوره کر رپورٹ تربیتی اجلاس: مرکزی نمائندہ نے بعد نماز مغرب و عشاء تربیتی اجلاس میں نماز جمعہ کی اہمیت و برکات ، نماز با جماعت اور عملی نمونہ کی اصلاح کے لئے تلقین کی۔مجلس سوال و جواب: تربیتی اجلاس کے بعد مجلس سوال و جواب ہوئی۔مرکزی نمائندہ نے سوالات کے جواب دیئے۔حاضری پندر تھی۔تاریخ : ۱۰ جولائی ۱۹۹۲ء مقام : ڈ اور ضلع جھنگ مرکزی نمائندگان : مکرم خواجہ محمد اکرم صاحب، مکرم خواجہ محمد افضل صاحب مختصر رپورٹ: خطبہ جمعہ: مکرم خواجہ محمد اکرم صاحب نے خطبہ جمعہ میں کشتی نوح کے آخری حصہ سے یقین کے متعلق اقتباس پڑھ کر سنایا۔نماز جمعہ کی فضیلت اور اہمیت کی طرف توجہ دلائی۔حاضری ۲۰ تھی۔تاریخ: ۹ ، ۱۰ جولائی ۱۹۹۲ء مقام : چک ۳۳۲ ضلع ٹوبہ مرکزی نمائندگان : مکرم رفیق احمد صاحب ثاقب ، مکرم مرز انصیر احمد صاحب مختصر رپورٹ : اجلاس عام رات نو بجے اجلاس عام شروع ہوا۔مکرم مولوی عبد المالک صاحب ، مکرم مرز انصیر احمد صاحب اور مکرم رفیق احمد صاحب ثاقب نے مختلف تربیتی اور تنظیمی امور پر خطاب کیا۔