تاریخ انصاراللہ (جلد 3)

by Other Authors

Page 498 of 1118

تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 498

۴۹۸ مرکزی نمائندہ: مکرم رفیق احمد صاحب ثاقب مختصر رپورٹ : تربیتی اجلاس: بعد نماز مغرب تربیتی اجلاس میں مقامی زعیم مکرم قمر الحسن صاحب عابد اور مکرم رفیق احمد صاحب عابد نے مختلف تربیتی امور پر خطاب کیا۔انصار دس، خدام چھ ، اطفال چار کل حاضری ہیں تھی۔عمومی جائزہ مجلس چپ بورڈ فیکٹری: اس مجلس میں کل اکیس انصار تھے لیکن فیکٹری چونکہ دن رات چلتی تھی اس لیے سب انصار کا بیک وقت جمع ہونا ممکن نہیں تھا۔زعیم صاحب جملہ انصار سے انفرادی رابطہ کئے ہوئے تھے۔حاضر انصار کو تربیتی اجلاس میں ان کی ذمہ داریوں کی طرف توجہ دلائی اور بعض انصار سے انفرادی طور پر بھی ملاقات کی گئی۔قیام نماز کی طرف توجہ دلائی گئی۔فیکٹری میں بیت ( کمرہ نماز ) موجود ہے۔بچوں کی قرآن کلاس جاری تھی۔دو انصار کو بھی ناظرہ پڑھایا جا رہا تھا۔حاضری پچاس افراد قریباً۔تاریخ: ۱۸ جون ۱۹۹۲ء مقام محمود آباد ضلع جہلم مرکزی نمائندگان : مکرم رفیق احمد صاحب ثاقب ہمکرم مولانا منیر الدین صاحب مختصر رپورٹ : تربیتی اجلاس : بعد نماز مغرب بیت الاحمدیہ میں تربیتی اجلاس ہوا۔مکرم مولا نا منیر الدین صاحب نے خطاب کیا جس کا موضوع ” اخلاق سید نا حضرت مسیح موعود علیہ السلام تھا۔کل حاضری پچاس تھی جس میں انصار پچپیس کے قریب تھے۔تاریخ: ۱۹ جون ۱۹۹۲ء مقام: جہلم شہر مرکزی نمائندگان: مکرم رفیق احمد صاحب ثاقب ،کرم مولانا منیر الدین صاحب مختصر رپورٹ : اجلاس ضلعی عاملہ: گیارہ بجے قبل دو پہر بیت الاحمدیہ جہلم میں ضلعی عاملہ اور زعماء کا اجلاس منعقد ہوا۔جس میں دو مرکزی نمائندگان ، امیر صاحب ضلع ناظم صاحب ضلع اور چھ مجالس کے زعماء شامل تھے۔مکرم ناظم صاحب ضلع کو کار کردگی بہتر بنانے کی ضرورت پر توجہ دلائی گئی۔نیز زعماء کرام کو مناسب ہدایات دیں۔نماز جمعہ: مکرم منیر الدین احمد صاحب نے خطبہ جمعہ میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے اوصاف حمیدہ نہایت دلنشیں انداز میں بیان کئے۔کل حاضری ایک سو پچاس تھی۔تاریخ : ۲ جولائی ۱۹۹۲ء مرکزی نمائنده : مکرم عبدالسمیع خان صاحب مقام : اسلامیہ پارک لاہور مختصر رپورٹ : مجلس سوال و جواب: بعد نماز مغرب و عشاء مجلس سوال وجواب منعقد ہوئی۔مرکزی نمائندہ نے تقریر کی اور سوالات کے جواب دیئے۔حاضری اکیس تھی۔تاریخ : ۲ جولائی ۱۹۹۲ء مرکزی نمائندہ: مکرم مبشر احمد صاحب کا اہلوں مقام : ٹاؤن شپ لاہور مختصر رپورٹ : مجلس مذاکرہ: بعد نماز مغرب و عشاء مرکزی نمائندہ نے تقریر کی اور سوالات کے جواب دیئے۔