تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 493
۴۹۳ مختصر رپورٹ: نماز جمعہ: مکرم مبشر احمد صاحب کا بہلوں نے نماز جمعہ پڑھائی۔حاضری ایک سو چھپیں تھی۔اجلاس زعماء: بعد نماز جمعہ اجلاس زعماء ہوا۔مکرم شیخ مبارک احمد صاحب نے رپورٹ بھجوانے ، چندہ کی ادائیگی ، اصلاح وارشاد، تعلیم القرآن کے شعبہ جات کے کام کی طرف توجہ دلائی۔زیارت مرکز کے لئے وعدہ اور کوشش کی زعماء کرام نے یقین دہانی کرائی۔حاضری دی تھی۔تاریخ: ۲۴ اپریل ۱۹۹۲ء مقام: خانیوال مرکزی نمائندگان: مکرم مولانا سید احمد علی شاہ صاحب، مکرم مرز انصیر احمد صاحب مربی سلسلہ سر رپورٹ : جلسہ یوم تحریک جدید : صبح دس بجے جلسہ شروع ہوا جس میں مرکزی نمائندگان اور مربی سلسلہ نے تقاریر کیں۔خطبہ جمعہ: مکرم مولانا سید احمد علی شاہ صاحب نے تربیتی امور پر خطبہ دیا۔اجلاس بسلسلہ یوم تحریک جدید : یہ اجلاس تلاوت قرآن کریم سے شروع ہوا۔مکرم مرزا نصیر احمد صاحب نے تحریک جدید کے مطالبات پر تقریباً نصف گھنٹہ روشنی ڈالی اور حضرت مصلح موعود کے اقتباسات بسلسلہ تحریک جدید پڑھ کر سنائے اور درخواست کی کہ اپنی آئندہ نسل کو بھی اس سے روشناس کرائیں۔حاضری ایک سو باسٹھ تھی جن میں سات مہمان تھے۔تاریخ : ۲۱ اپریل ۱۹۹۲ء مقام: چک ۲۱۹ گنڈ اسنگھ والاضلع فیصل آباد مرکزی نمائندگان : مکرم شیخ مبارک احمد صاحب، مکرم منیر احمد صاحب عابد ، مکرم دا ؤ د احمد صاحب منیب ، مکرم غلام حسین صاحب کا رکن دفتر مختصر رپورٹ : اجلاس عام بعد نماز مغرب و عشاء تلاوت قرآن کریم سے اجلاس کی کاروائی شروع ہوئی۔جس میں مکرم مقبول احمد صاحب ذیج نے دعوت الی اللہ کی اہمیت پر تقریر کی۔اس کے بعد مکرم منیر احمد صاحب عابد نے دعوت الی اللہ کے کام کا جائزہ لیا آخر میں مکرم شیخ مبارک احمد صاحب نے صدارتی خطاب میں تربیتی امور کی طرف توجہ دلائی۔سلائیڈز پروگرام: اجلاس کے بعد مکرم داؤ داحمد صاحب منیب نے سلائیڈز پروگرام پیش کیا۔حاضری بہت تھی۔مقام : فیصل آباد تاریخ: ۲۴ اپریل ۱۹۹۲ء مرکزی نمائندہ: مکرم چوہدری شبیر احمد صاحب مختصر رپورٹ : یوم تحریک جدید : مرکزی نمائندہ نے تحریک جدید میں مالی قربانی اور اس کے مطالبات خصوصاً سادہ زندگی کی طرف توجہ دلائی۔تاریخ : ۲۴ اپریل ۱۹۹۲ء مرکزی نمائندہ: مکرم چوہدری شبیر احمد صاحب مقام : پیپلز کالونی دار لذکر فیصل آباد