تاریخ انصاراللہ (جلد 3)

by Other Authors

Page 458 of 1118

تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 458

۴۵۸ تاریخ : ۲ جولائی ۱۹۹۱ء مقام: کھاریاں مرکزی نمائندگان: مکرم منیر احمد صاحب عابد مربی سلسلہ، مکرم بشارت احمد صاحب چیمہ مختصر رپورٹ : جائزہ : بعد نماز مغرب مکرم منیر احمد صاحب عابد نے مکرم امیر صاحب ضلع اور مکرم ناظم صاحب انصار اللہ ضلع سے مل کر دعوت الی اللہ کے پروگرام کا جائز لیا۔سلائیڈز پروگرام: بعد نماز عشاء سلائیڈ لیکچر دیا۔نیز مکرم بشارت احمد صاحب چیمہ اور مکرم منیر احمد صاحب عابد نے دعوت الی اللہ کے پروگرام سے متعلق تازہ ترین معلومات مقامی احباب کو فراہم کیں۔مجموعی حاضری تھیں تھی۔تاریخ: ۴ جولائی ۱۹۹۱ء مقام: بیت النور لاہور مرکزی نمائندگان : مکرم چوہدری شبیر احمد صاحب نائب صدر، مکرم مولا نا دین محمد صاحب شاہد مختصر رپورٹ: مجلس مذاکرہ: مکرم ناصر احمد صاحب صدر جماعت کی صدارت میں مجلس مذاکرہ بعد از نماز مغرب منعقد ہوئی۔مکرم مولا نا دین محمد صاحب شاہد نے خلیج کی جنگ میں عراق کی تباہی پر امریکہ کے عالمی نظام کے قیام کے اعلان پر بتایا کہ قرآنی پیشگوئیوں کے مطابق نہ عیسائیت نہ کیمونزم نہ کیپٹلزم بلکہ جماعت احمدیہ کے ذریعہ اسلام کا عالمی نظام ہی قائم ہو گا۔اکناف عالم میں جماعت احمدیہ کی خدمات کا ذکر کیا۔بعد میں سوالات کا موقع دیا گیا۔کل حاضری پینتالیس تھی جن میں پندرہ غیر از جماعت شامل تھے۔تاریخ: ۴ جولائی ۱۹۹۱ء مقام : ماڈل ٹاؤن لاہور مرکزی نمائندگان مکرم چوہدری شبیر احمد صاحب نائب صدر، مکرم مولا نا دین محمد صاحب شاہد تقررپورٹ : نماز جمعہ: مکرم چوہدری صاحب نے خطبہ دیا۔حاضری ایک سو پندرہ تھی۔تاریخ: ۵ جولائی ۱۹۹۱ء مقام : بیت الحمد بیرون دہلی گیٹ لاہور مرکزی نمائندگان: مکرم چوہدری شبیر احمد صاحب نائب صدر، مکرم مولا نا دین محمد صاحب شاہد مختصر رپورٹ : مجلس سوال وجواب: نماز جمعہ کے بعد مجلس سوال و جواب ہوئی۔جس میں مکرم مولا نا دین محمد صاحب شاہد نے جماعت احمدیہ کے بنیادی عقائد سے متعلق پانچ سوالات کے جواب دئیے۔دعوت الی اللہ کے طریقے بیان کر کے احباب کو دعوت الی اللہ کے کام میں بھر پور حصہ لینے کی تحریک کی۔حاضری ایک سو پچاس تھی۔تاریخ: ۵ جولائی ۱۹۹۱ء مقام: رچنا ٹاؤن لاہور مرکزی نمائندگان: مکرم چوہدری شبیر احمد صاحب نائب صدر، مکرم مولا نا دین محمد صاحب شاہد مختصر رپورٹ: مجلس مذاکرہ: بعد نماز مغرب مجلس مذاکرہ منعقد ہوئی۔مکرم مولا نا دین محمد صاحب شاہد نے احمدیت کا تعارف پیش کیا۔جماعت احمدیہ اور دوسرے لوگوں میں امتیاز بتایا اس کے بعد سوال وجواب ہوئے۔حاضری اکتالیس تھی جن میں غیر از جماعت اُنہیں تھے۔تاریخ: ۸ جولائی ۱۹۹۱ء مقام: بید یا نوالہ ضلع فیصل آباد