تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 441
۴۴۱ نے دیئے۔کل حاضری تر اسی تھی۔جن میں ایک غیر از جماعت دوست بھی تھے۔مجلس سوال و جواب : نماز مغرب کے بعد حکیم صاحب طب جدید کے وسیع احاطہ میں خاص اہتمام سے تیار کردہ جلسہ گاہ میں مجلس سوال وجواب منعقد ہوئی۔جس کی صدارت مکرم چوہدری محمد رفیع صاحب صدر جماعت۔کی۔پروگرام کے مطابق مکرم مولانا نے پہلے پیشگوئیوں کے مطابق حضرت اقدس مسیح موعود کی بعثت اور جماعت احمدیہ کی ایمان افروز خدمات کی تفصیل سے ذکر کر کے سامعین کو سوالات کا موقعہ دیا اور اُن کے جوابات دیئے۔کل حاضری با ون تھی۔تاریخ : ۴ مئی ۱۹۹۱ء مرکزی نمائندہ : مکرم مولا نا دین محمد صاحب شاہد مقام: شاہدرہ لاہور رپورٹ : درس القرآن: بعد نماز فجر بیت الحمد کے احاطہ میں مرکزی نمائندہ نے قرآن کریم کی آیت ان الدین عند الله الاسلام ، تفصیلی روشنی ڈالتے ہوئے درس القرآن دیا۔تاریخ : ۳ مئی ۱۹۹۱ء مقام: گوجرانوالہ امیر پارک مرکزی نمائندگان : مکرم چوہدری شبیر احمد صاحب نائب صدر، مکرم محمد اسلم صاحب شاد قائد عمومی ، مکرم عبدالرشید صاحب غنی قائد مال مختصر رپورٹ : اجلاس زعماء: نماز جمعہ سے قبل زعماء کے اجلاس میں سب سے پہلے محمد اسلم صاحب شاد نے رپورٹوں کی باقاعدگی، اجلاس عام کا انعقاد اور مجلس عاملہ کی تشکیل کی طرف توجہ دلائی۔اس کے بعد مکرم با محمد یاسین صاحب ربانی نے دعوت الی اللہ کے بارے میں تقریر کی۔بعد ۂ مکرم عبد الرشید صاحب غنی نے مالی قربانی بھی بجٹ بنانے ، خلیفہ وقت کے ارشادات کے مدنظر اموال کو پیش کرنے اور بقایا جات کی ادائیگی کی طرف اور صدر اجلاس مکرم چوہدری شبیر احمد صاحب نے دعوت الی اللہ اور اس کی تیاری کے بارے میں ہدایات دیں۔مطالعہ کتب حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام ، مرکزی امتحانات اور بزم ارشاد کی اہمیت کی طرف توجہ دلائی۔سوال وجواب : زعماء کے اجلاس کے بعد سوال و جواب کی محفل بھی ہوئی۔خطبہ جمعہ: مکرم چوہدری شبیر احمد صاحب نے سیرت کو پیش نظر رکھتے ہوئے احباب کو صحابہ کرام کا سا رنگ اختیار کرنے اور اس کی قربانیاں پیش کرنے کی تلقین کی۔حاضری ایک سو پچاس تھی۔تاریخ: ۵ مئی ۱۹۹۱ء مقام : چک ۹۶ صریح فیصل آباد مرکزی نمائندگان : مکرم چوہدری شبیر احمد صاحب نائب صدر ، مکرم مولا نا دین محمد صاحب شاہد ، مکرم غلام حسین صاحب کا رکن انصار اللہ مکرم فیروز الدین صاحب انسپکٹر تحریک جدید مختصر رپورٹ : تربیتی اجلاس: بعد نماز مغرب و عشاء تربیتی اجلاس میں مکرم مولا نا محمد اشرف ممتاز صاحب مربی ضلع