تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 436
۴۳۶ مرکزی نمائندگان: مکرم چوہدری شبیر احمد صاحب نائب صدر، مکرم مبشر احمد صاحب کاہلوں رپورٹ : تربیتی اجلاس : بعد نماز مغرب تربیتی اجلاس ہوا۔بچوں سے قرآن مجید اور نماز سنی گئی۔سوال و جواب بھی اسی مجلس میں ہوئے۔مکرم مولانا مبشر احمد صاحب کاہلوں نے احباب کے سوالات کے جوابات دیئے۔مکرم چوہدری شبیر احمد صاحب نے دعوت الی اللہ اور مطالعہ کتب کی طرت توجہ دلائی اور تحریک جدید کا جائزہ لیا۔حاضری پچیس تھی۔تاریخ : ۱۸ جنوری ۱۹۹۱ء مقام : بیت الذکر خانیوال مرکزی نمائندگان: مکرم چوہدری شبیر احمد صاحب نائب صدر، مکرم مبشر احمد صاحب کاہلوں مختصر رپورٹ : مجلس سوال و جواب: صبح ۱۰ بجے سے ۱۲ بجے تک مجلس سوال و جواب ہوئی۔غیر از جماعت بھی شامل ہوئے۔اختلافی سوالات کے جوابات دیئے۔خطبہ جمعہ: خطبہ جمعہ میں تحریک جدید کی اہمیت پر زور دیا گیا۔عہدیداروں کو سیدنا حضرت خلیفہ المسیح الرابع کی ہدایات سے آگاہ کیا اور نماز با جماعت کی طرف توجہ دلائی۔حاضری ساٹھ تھی۔تاریخ: ۱۷، ۱۸ جنوری ۱۹۹۱ء مقام: کر تو ضلع شیخو پوره مرکزی نمائندگان : مکرم بشارت احمد صاحب چیمہ، مکرم عبدالوہاب صاحب مر رپورٹ : تربیتی اجلاس : بعد نماز مغرب و عشاء مکرم بشارت احمد صاحب چیمہ نے جماعت کے افراد کی عمومی تربیت اور دعوت الی اللہ کے مفید ذرائع کے نام سے تقریر کی پھر تبلیغی سلائیڈ ز دکھا ئیں اور تبصرہ بھی کیا اس کے بعد مکرم عبدالوہاب صاحب نے خطاب بھی کیا۔مجلس سوال وجواب: صبح دس بجے محفل سوال و جواب ہوئی۔مکرم سجاد احمد صاحب مربی سلسلہ نے خطاب کیا۔بعد ازاں مکرم بشارت احمد صاحب نے خلافت سے وابستگی کے موضوع پر تقریر کی۔حاضری پچاسی تھی غیر از جماعت پندرہ تھے۔تاریخ: ۱۸ جنوری ۱۹۹۱ء مقام: کھاریاں مرکزی نمائندگان : مکرم محمد اعظم صاحب اکسیر، مکرم مظفر احمد صاحب منصور مختصر رپورٹ : میٹنگ مجلس عاملہ: مرکزی نمائندگان نے صدر صاحبان اور زعماء انصار اللہ سے جماعتی امور پر گفتگو کی اور مرکزی ہدایات دیں۔سلائیڈ زلیکچر: مکرم مظفر احمد صاحب منصور نے سلائیڈ زلیکچر دیا۔حاضری دوسوتھی۔تاریخ: ۱۹ جنوری ۱۹۹۱ء مقام: دار البرکات ربوہ مرکزی نمائندگان: مکرم محمد اسلم صاحب صابر قائد تربیت ، مکرم محمد صدیق صاحب گورداسپوری مختصر رپورٹ : اجلاس عاملہ مجلس عاملہ انصار اللہ مجلس عاملہ خدام الاحمدیہ کا مشترکہ اجلاس نماز عصر کے بعد ہوا۔