تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 401
۴۰۱ مختصر رپورٹ : جائزہ : قصور میں شعبہ جات کا جائزہ لیا گیا۔حضور انور کو خطوط لکھنے کی طرف توجہ دلائی گئی۔اہل خانہ کو کیسٹ سنانے ، دعوت الی اللہ کے تحت مجالس سوال و جواب کا انعقاد کرنے اور غیر از جماعت دوستوں کور بوہ لانے کی طرف توجہ دلائی۔حاضری تئیس تھی۔تاریخ : ۲۰ جولائی ۱۹۹۰ء مقام : سلانوالی ضلع سرگودھا مرکزی نمائنده: مکرم محمود احمد صاحب باجوہ انسپکٹر انصاراللہ پاکستان مختصر رپورٹ: میٹنگ زعماء حلقہ جنوبی: مرکزی نمائندہ نے زعماء صاحبان کو حضور انور کے ۵ جون ۱۹۹۰ء کے خطبہ کی روشنی میں بجٹ کے سلسلے میں توجہ دلائی۔تمام مجالس کا مالی جائزہ پیش کر کے وصولی کی طرف توجہ دلائی گئی۔تربیت اولا داور نماز با جماعت کی پابندی کرنے کی تاکید وتلقین کی گئی۔حاضری زعماء پانچ تھی۔خطبہ جمعہ: سیرت نبی صلی اللہ علیہ وسلم مکرم مربی صاحب سلانوالی نے خطبہ جمعہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت پر پڑھا۔جمعہ کی نماز کے بعد جلسہ سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم ہوا۔حاضری چھپن تھی۔تاریخ : ۲۰ جولائی ۱۹۹۰ء مقام: لالیاں مرکزی نمائندہ : مکرم میاں مبارک احمد صاحب ( انصاف کمپنی والے ) مختصر رپورٹ : تربیتی اجلاس: بعد نماز جمعہ مکرم ناصر احمد صاحب نے تربیتی اجلاس میں سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے موضوع پر ، مکرم محمد اور لیس صاحب نے نماز با جماعت کی اہمیت اور مکرم میاں مبارک احمد صاحب نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم اور عبادات کے موضوعات پر تقاریر کیں اور صدر صاحب جماعت احمدیہ نے عملی نمونہ کی طرف توجہ دلائی۔اجلاس کے آخر پر چندہ تحریک جدید کی یاددہانی کرائی گئی۔حاضری سنتالیس تھی۔تاریخ : ۲۲ جولائی ۱۹۹۰ء مقام: چک نمبر ۹ پنیا ر ضلع سرگودها مرکزی نمائندگان: مکرم محمد اسلم صاحب شاد منگلا قائد عمومی، مکرم محمد اعظم صاحب اکسیر مربی سلسله مختصر رپورٹ : اجلاس عام مکرم اسلم صاحب شاد نے تلاوت اور نظم کے بعد شعبہ جات کا جائزہ لیا۔نماز با جماعت نماز با ترجمه قرآن کریم ناظرہ کی طرف توجہ دلائی اور حضور انور کے خطبہ جمعہ ۲۴ نومبر کا اقتباس سنایا گیا۔بعدہ مکرم محمد اعظم صاحب اکسیر نے اپنے خطاب میں جماعت پر خدا تعالیٰ کے انعامات اور نشانات کا ذکر کیا اور پانچ بنیادی اخلاق میں سے مضبوط عزم و ہمت کے بارے میں واقعات سیرت حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے سنائے۔آخر میں مکرم محمد اسلم صاحب شاد نے تربیت اولا د اور انصار بھائیوں کو اپنا عملی نمونہ پیش کرنے کی طرف توجہ دلائی۔حاضری میں تھی۔تاریخ : ۲۶ جولائی ۱۹۹۰ء مقام : دارالذکر فیصل آباد مرکزی نمائندہ: مکرم مولا نا دین محمد شاہد صاحب ایم۔اے مختصر رپورٹ: مجلس مذاکرہ : یہ اجلاس مکرم چوہدری احمد دین صاحب کی صدارت میں ہوا۔مرکزی نمائندہ نے