تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 371
۳۷۱ تاریخ : ۲۱ فروری ۱۹۹۰ء : مقام : ادرحمه ضلع سرگودھا مرکزی نمائندہ: مکرم مولا نا دین محمد صاحب شاہد مربی سلسلہ ر رپورٹ تربیتی اجلاس : مکرم مولا نا دین محمد شاہد صاحب نے حضور انور کے ارشاد فرمودہ خطبہ جمعہ مورخہ ۲۴ نومبر ۱۹۸۹ء کی روشنی میں پانچ بنیادی اخلاق اختیار کرنے کی تلقین کی۔حاضری پچاس تھی۔محفل سوال و جواب : اجلاس کے بعد سوال و جواب کی محفل ہوئی مکرم مولوی صاحب نے سوالات کے جوابات دیئے۔حاضری پچاس تھی۔جلسہ یوم مصلح موعود: نماز عشاء کے بعد جلسہ مصلح موعود بیت الرحمت میں ہوا جس میں مکرم مولوی صاحب نے زنده خدا، زنده رسول ، زنده کتاب اور زندہ مذہب کے ثبوت میں بطور عظیم نشان الہی مصلح موعود کا تفصیلی ذکر کر کے جماعتی ذمہ داریوں کو ادا کرنے کی موثر تلقین کی۔یہ تقریر لاؤڈ سپیکر پر کی گئی۔حاضری ایک سوتین تھی۔اجلاس مجلس عاملہ: انصارا اور خدام کی مجالس عاملہ کا مشترکہ اجلاس ہوا جس میں تربیت اور دعوت الی اللہ کا جائزہ لے کر مکرم مولوی صاحب نے ضروری ہدایات دیں۔دورہ ملتان اور رحیم یارخان مورخه ۲۱ فروری ۱۹۹۰ء کو مرکزی وفد دو پہر اڑھائی بجے ربوہ سے روانہ ہو کر رات ۸ بجے ملتان پہنچا۔وفد میں مکرم محمد اسلم شاد صاحب قائد عمومی ، مکرم محمد اعظم اکسیر صاحب اور مکرم محمد اسلم صابر صاحب قائد تربیت شامل تھے۔اس وفد نے ملتان اور رحیم یار خان کا دورہ کیا۔تاریخ: ۲۲ فروری ۱۹۹۰ء مقام : حلقه گلگشت ملتان مختصر رپورٹ : نماز تہجد و درس: گلگشت کالونی میں نماز تہجد ادا کی گئی بعد میں مکرم محمد اعظم صاحب اکسیر نے درس دیا۔حاضری پندرہ تھی۔تاریخ : ۲۲ فروری ۱۹۹۰ء مقام : کھا د فیکٹری ملتان سررپورٹ : اجلاس عام : نماز عصر کے بعد اجلاس عام میں مکرم محمد اسلم صاحب صابر نے پانچ بنیادی اخلاق اور تحریک مستحقین جو بلی کی یاد دہانی کرائی اور کتب حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے مطالعہ کی طرف توجہ دلائی۔حاضری پندرہ تھی۔تاریخ :۲۲ فروری ۱۹۹۰ء مقام: ملتان چھاؤنی مختصر رپورٹ : مجلس سوال وجواب : بعد نماز عشاء بیت الذکر حلقہ چھاؤنی میں سوال وجواب کی مجلس ہوئی مکرم نذیر احمد صاحب ریحان مربی سلسلہ اور مکرم محمد اسلم صاحب صابر نے سوالات کے جوابات دیئے۔دو غیر از جماعت دوست بھی شامل ہوئے۔حاضری تھیں تھی۔تاریخ : ۲۳ فروری ۱۹۹۰ء مقام : بیت الذکر حسین آگاہی ملتان