تاریخ انصاراللہ (جلد 3)

by Other Authors

Page 325 of 1118

تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 325

۳۲۵ امیر ضلع مکرم مولوی کرامت اللہ صاحب اور مکرم محمد اسلم صاحب شاد منگلا صاحب نے تقاریر کیں اور تربیتی امور کی طرف توجہ دلائی۔تاریخ : ۲۸ جولائی ۱۹۸۹ء مقام : ڈاہرانوالہ مختصر رپورٹ : انفرادی رابطہ: مجلس ڈاہرانوالہ میں صرف انفرادی رابطہ ہوا۔نماز مغرب کے بعد دوستوں سے ملاقات ہوئی۔تین گھرانوں سے مل کر انہیں نماز با جماعت کا باقاعدہ انتظام کرنے اور بچوں کو با قاعدہ نماز میں ساتھ لانے کی طرف توجہ دلائی گئی۔تاریخ: ۲۹ جولائی ۱۹۸۹ء مقام: بوریوالہ شہر ررپورٹ : اجلاس زعماء: بعد نماز ظہر اجلاس زعماء ہوا۔زعماء سے مقامی مجلس کے حالات معلوم کئے اور مرکزی ہدایات دیں۔حاضری زعماء تھی۔اجلاس عام : اجلاس زعماء کے بعد اجلاس عام ہوا۔مکرم کرامت اللہ صاحب نے دعوت الی اللہ اور مکرم محمد اسلم صاحب شاد نے تربیت اولا د اور نماز با جماعت کی طرف دوستوں کو توجہ دلائی۔تاریخ : ۲۸ جولائی ۱۹۸۹ء مقام: کراچی مرکزی نمائندہ: مکرم مولا نا دوست محمد شاہد صاحب مؤرخ احمدیت مختصر رپورٹ : جلسہ یوم تشکر : خرابی موسم کے باوجود مارٹن روڈ میں جلسہ ہوا۔صدارت مکرم امیر صاحب کراچی نے فرمائی۔مکرم مولا نا دوست محمد صاحب شاہد نے ایک گھنٹہ کی تقریر کی اور اس کے بعد خطبہ جمعہ دیا۔حاضری قریباً ایک ہزار سے زائد تھی۔تاریخ : ۲۸ جولائی ۱۹۸۹ء مقام: سرگودھا شہر مرکزی نمائندہ: مکرم مرزا محمد دین صاحب نا ز نائب صدر مجلس انصار الله مختصر رپورٹ : اجلاس مجلس عاملہ: ساڑھے گیارہ بجے مجلس عاملہ کا اجلاس ہوا جس میں نماز با جماعت، دعوت الی اللہ کے کام ، رپورٹ بھجوانا ، وقف جدید، تحریک جدید اور دیگر شعبوں کی طرف توجہ دلائی گئی۔حاضری تھی۔خطبہ جمعہ: مکرم مرزا محمد دین صاحب ناز نے خطبہ دیا۔خطبہ میں انہوں نے جماعت کے افراد کوصد سالہ جشن کے تشکر کے ضمن میں پیدا ہونے والی نئی ذمہ داریوں کی طرف توجہ دلائی۔حاضری دوسوستر تھی۔اجلاس عام : نماز جمعہ کے بعد اجلاس عام ہوا جس میں مکرم ناز صاحب نے نظام خلافت ، اس کی اہمیت ، اس کی برکات اور ان کے نتائج پر روشنی ڈالی۔انصار کو نظام خلافت اور اس کی برکات حاصل کرنے اور خلافت کے ساتھ زندہ تعلق پیدا کرنے کی طرف توجہ دلائی۔تاریخ: ۳۰ جولائی ۱۹۸۹ء مقام: ڈیفنس کراچی مرکزی نمائنده : مکرم مولا نا دوست محمد صاحب شاہد مؤرخ احمدیت